دہلی اسمبلی انتخابات - کانگریس کی پہلی فہرست جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

دہلی اسمبلی انتخابات - کانگریس کی پہلی فہرست جاری

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے24امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے جس میں دہلی کانگریس کے صدر ارویندر سنگھ لولی ، سابق وزراء ہارون یوسف، اے کے والیہ اور راج کمار چوہان کے نام شامل ہیں۔24امیدواروں کی فہرست میں 9موجودہ ارکان اسمبلی اور سابق ارکان اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں ۔ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے اس فہرست کو منظوری دی ہے جسے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری مدھو سدن مستری نے جاری کیا۔ اس میں موجود ارکان اسمبلی جئے کشن، شعیب اقبال، ہارون یوسف اور متین احمد کے علاوہ سابق ارکان اسمبلی مکیش شرما ، ستبیر سنگھ، سبھاش چوپڑا اور رام سنگھ نیتا جی کے نام شامل ہیں ۔ لولی کو گاندھی نگر سے میدان میں اتار ا گیا ہے جب کہ ہارون یوسف بلی مار ان سے اور ڈاکٹر والیہ لکشمی نگر سے مقابلہ کریں گے ۔ دہلی کے سابق وزیر راج کمار چوہان منگول پوری(ایس سی) نشست سے مقابلہ کریں گے ۔ اس فہرست میں شعیب اقبال کا نام بھی شامل ہے جو اپنی قدمی نشست مٹیا محل سے مقابلہ کریں گے ۔ فہرست می دویندر یادو(بدلی) ، سریندر کمار (باوناز، ایس سی) جے کشن سطان پور مجرا(ایس سی) ڈاکٹر راجندر سنگھ(منگلوئی جاٹ) راج کمار چوہان منگولی پوری( ایس سی) پرہلاد ساہنی(چاندنی چوک) سے جنگ پورہ سے تروندرمروا، مہرولی سے ستبیر سنگھ، چھتر پور سے بلرام تنور، کالکاجی سے سبھاش چوپڑا ، تغلق آباد سے سچن بدھوری ، رام سنگھ نیتا جی ، بدر پور سے ، اوکھلا سے آصف محمد خان ، لکشمی نگر سے ڈاکٹر اے کے والیہ اور شاہد راسے ڈاکٹر نریندر ناتھ، سلیم پور سے سی ایچ متین احمد ، گھنڈ سے بھیشم شرمامصطفی آباد سے حسن احمد امید وار ہوں گے۔2013ء کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے موجودہ ارکان اسمبلی اور سابق ارکان اسمبلی کو برقرار رکھاگیا ہے ۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات کے فروری میں انعقاد کا امکان ہے ۔ اسمبلی کو نومبر میں مرکزی کابینہ کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے تحلیل کردیا تھا۔

Congress declares first list of candidates for Delhi assembly elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں