نئی دہلی میں خواتین کی حفاظت کے اقدامات - اسمارٹ سیل فون اپلیکیشن ہمت کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

نئی دہلی میں خواتین کی حفاظت کے اقدامات - اسمارٹ سیل فون اپلیکیشن ہمت کا اجرا

Mobile-app-for-women-safety-Himmat-launched
نئی دہلی
آئی اے این ایس
دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لئے موبائل فون سے چلائے جانے والے اپ لی کیشن کا مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو اجراء عمل میں لایا۔’’ہمت‘‘ سے موسوم اس اپلی کیشن، مئی دہلی پولیس کی اختراع ہے ۔ اس کے ذریعہ اسمارٹ فون کے پاور بٹن کو دبانے سے پولیس کنٹرول روم سے ربط قائم ہوجاتا ہے اور30سکنڈ تک آواز اور ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہمت اپیلی کیشن کے استعمال سے ہنگامی حالات میں ربط قائم کرنے ممکنہ حد تک جلد وقت میں پولیس مقام پر پہنچ سکتی ہے ۔ اس اپیلی کیشن کا استعمال کنندہ اپنے پانچ رشتہ داروں یا قریبی ساتھیوں کا فون نمبر ایمرجنسی کے طور پر محفوظ کرسکتا ہے ۔ اگر اس اپیلی کیشن کا استعمال کیا جائے از خود ان5نمبرات پر پیام روانہ ہوجاتا ہے ۔ اس طرح نہ صرف پولیس بلکہ متاثرہ کے رشتہ دار یا دوست بھی مقام پر مدد کے لئے پہنچ سکتے ہیں ۔ مشکلات سے دوچار خواتین کے لئے ایمرجنسی کا ل اپیلی کیشن شروع کرنے کے لئے دلی پولیس کی ستائش کرتے ہوئے راجن ناتھ سنگھ نے کہا کہ دلی پولیس تمام عمر کی خواتین کو سیلف ڈیفینس تکنیک کی تربیت دے رہی ہے اور اب تک15ہزار سے زائد خواتین کو ٹریننگ دی جاچکی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس طرح کی سیلف ڈیفینس ٹریننگ سے خواتین کے اندر خود اعتمادی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستانی لوگ خوتین کے تحفظ کے امور کے تئیں روائتی طور پر بہت زیادہ حساس رہے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی مسلح پولس دستے( سی اے پی ایف) میں خواتین کی نمائندگی اگلے چند برسوں میں غیر معمولی طور پر بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ہدف مقرر کررکھا ہے کہ اگلے دو تین برس میں سی اے پی ایف میں خواتین کی نمائندگی1.5فیصد بڑھ کر پانچ فیصد ہوگی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں کو ایک ایڈ وائزری بھی ارسال کی ہے، جس میں ریاستی پولیس فورسز میں خواتین کو33فیصد نمائندگی دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے ہیلپ لائن نمبر1064اور واٹس نمبر کی لانچنگ کے موقع پر دہلی پولیس کے اشتہار کی رونمائی بھی کی ۔ واضح رہے کہ اس نمبر پر اذیت رسانی کے خلاف شکایتیں، تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ درج کرائی جاسکتی ہے ۔

Delhi Police rolls out mobile app Himmat for safety of women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں