چین میں سال نو کے جشن کے دوران بھگدڑ 36 افراد ہلاک درجنوں زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

چین میں سال نو کے جشن کے دوران بھگدڑ 36 افراد ہلاک درجنوں زخمی

New-Year-Stampede-Kills-36-in-Shanghai
شنگھائی
یو این آئی
چین کے شہر شنگھائی کے مشہور سیاحتی مقام بنڈ می کل رات نئے سال کے موقع پر منعقدہ ایک جشن کے دوران ایک کثیر منزلہ عمارت سے پھینکی گئی جعلی کرنسی نوٹوں کو لوٹنے کے چکر میں بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم36افراد ہلاک اور48زخمی ہوگئے۔ شنگھائی کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات11:35بجے اس وقت پیش آیا جب عوام کی بڑی تعداد دریا کے کنارے سال2015کے استقبال کی تقریب میں شرکت کے لئے جمع تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ سے48افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور حالات سنبھالنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں بڑی تعداد میں طلبہ تھے اور ان میں25خواتین بھی شامل تھیں ۔ چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم میں شامل افراد نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے نقلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد چینی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقہ خالی کروایا ۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے، اس حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کرے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونیو الے بیشتر افراد کو شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کردیا گی اہے ۔ اس واقعہ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اس سے متعلق تصاویر گردش کرنے لگی ہیں، جن میں سڑک پر پڑے لوگوں کو طبی امداد لینتے اور پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ شنگھائی کی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعہ کے بارے میں لکھا تھا کہ کچھ سیاح بنڈ کے علاقے میں ایک دوسرے پر گر گئے ۔

New Year's Stampede Kills 36 in Shanghai as Massive Holiday Approaches

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں