غلام سرور کی یوم پیدائش کو بہار میں یوم اردو کے طور پر منایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

غلام سرور کی یوم پیدائش کو بہار میں یوم اردو کے طور پر منایا جائے گا

Ghulam-Sarwar-a-Bihar-politician
پٹنہ
پی ٹی آئی
بہار کے سابق اسمبلی اسپیکر اور اردومصنف غلام سرور کی11جنوری کو ہوئی یوم پیدائش کو ہر سال یوم اردو کے طور پر منایاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی نے ریاستی صدر مقام پٹنہ میں سرور کی یوم پیدائش کی یاد میں منعقد ایک اجلاس میں آج اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ’’اردو ، بہار کی دوسری ریاستی زبان ہے اور اردو کے تئیں سرور کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے ۔ اس لئے ان کی یوم پیدائش کو ہر سال یوم اردو کے طور پر منایاجائے گا۔ وہ اردو زبان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ایک مثال اور علامت تھے ۔ ہم دوسری زبان کے طور پر تمام سطحوں میں ان کی مساعی کو اجاگر کریں گے ۔ ہماری روز مرہ ہندی گفتگو میں استعمال ہونے والے20تا25فیصد الفاظ اردو زبان سے متعلق ہوتے ہیں اور آزادی کی جدو جہد کے دوران اس زبان کا برا ہی اہم کردار رہا ہے ۔ ریاستی حکومت تمام پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کا تقرر کرے گی تاکہ زبان کے فروغ میں اضافہ کیاجائے اور عوامی زبان بنایاجائے ۔

Birthday of Ghulam Sarwar would be observed as Urdu day, CM Bihar

1 تبصرہ: