ہمیں پاکستان سے کیروسین خریدنے کی اجازت دیجئے - میر واعظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

ہمیں پاکستان سے کیروسین خریدنے کی اجازت دیجئے - میر واعظ

سری نگر
پی ٹی آئی
اعتدال پسند حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر مرکز کیروسین جیسی اہم ضرورت کی تکمیل میں ناکام ثابت ہورہا ہے تو وہ کشمیری عوام کو پاکستان سے کیروسین خریدنے کی اجازت دے ، بھڑکے چھتہ میں ہاتھ ڈال دیا ہے ۔ میر واعظ نے یہاں کی جامع مسجد میں جمعہ کے روز کہا کہ ایسے حالات میں عوام کو کیا کرنا چاہئے ؟ ایسے حالات ہے کہ نیادی سہولیات گیس، کیروسین اور بجلی تک حکومت ہند فراہم نہیں کرپارہی ہے۔ کشمیریوں کو متبادل ذریعہ استعمال کرنے اور پاکستان سے براہ مظفر آباد سری نگر شاہرہ کیروسین حاصل کرنے کی اجازت دینی چاہئے ۔ میر واعظ اطلاعات پر تبصرہ کررہے تھے جن کے مطابق مرکز جموں و کشمیر کے لئے کیروسین کے کوٹے کو48لاکھ لیٹر سے گھٹا کر30لاکھ لیٹر فی ماہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب فی یونٹ بجلی کا نرخ کافی زیادہ ہے اور بار بار بجلی چلی جانا روز کا معمول ہے۔ ایسے حالات میں کیروسین سپلائی میں کمی کا کوئی بھی فیصلہ( جو کہ کھانا بنانے اور گرمی کا موجود متبادل ہے) ایک بے رحم فیصلہ ہوگا ۔ متاثرین کی مدد اور باز آباد کاری کے لئے کچھ نہ کرنے پر ریاستی اور مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا چار ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب متاثرین کو اپنے دن اور رات ایسے کڑاکے کی سردی میں مختلف پریشانیوں کے ساتھ گزارنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔

Allow Kashmiris to buy kerosene from Pakistan, says Hurriyat Conference chairman Mirwaiz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں