پرویز مشرف نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں ماخوذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

پرویز مشرف نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں ماخوذ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو نواب اکبر خان بگٹی 2006ء میں ایک فوجی کاروائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے جس کا حکم مشرف نے دیا تھا ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ایک عدالت نے71سالہ مشرف کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت4فروری تک ملتوی کردی ۔ جج نے یہ وضاحت بھی کردی کہ مقدمہ کی سماعت4فروری سے روزانہ ہوگی ۔ اکبر خان بگٹی ، بلوچستان کے سابق چیف منسٹر ہونے کے علاوہ اپنے قبلہ کے سردار بھی تھے ۔ ان کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجہ میں بلو چستان میں2004ء کے دوران شروع ہونے والی شورشوں میں مزید اضافہ ہوا ۔بلوچ قبائلی قائد کے قتل کیس میں مشرف کے شریک صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیرواں کو بھی ماخوذ کیا گیا ۔ مشرف کے خلاف یہ کیس2009ء میں درج ہوا تھا اور اس کے بعد کی کارروائیوں کے دوران پرویز مشرف ایک بار بھی حاضر عدالت نہیں ہوئے ۔ عدالت میں جب ان کے خلاف آج فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تو اس وقت بھی وہ موجود نہیں تھے ۔ قبل ازیں مشرف کے وکیل نے عدالت میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسی جواز پر سابق صدر کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی ۔ درخواست میں یہ وضاحت کی گئی تھی کہ پیٹھ میں شدید درد کے سبب وہ حاضر عدالت ہونے کے موقف میں نہیں ۔ عدالت نے یہ وضاحت کرید کہ استثنیٰ صرف اسی شرط پر ممکن ہے کہ ایک میڈیکل بورڈ مشرف کی طبی جانچ کے بعد ان کی صحت سے متعلق آزادانہ رائے پیش کرے ۔
مشرف کے خلاف سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ، کے قتل کے الزام سے متعلق ایک کیس زیر دوراں ہے ۔ تاہم اس کیس میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی ہوئی ہے ۔2007ء میں بے نظیر بھٹو ایک انتخابی ریالی سے لوٹ رہی تھیں کہ خود کش حملہ ہوا جس میں وہ ہلاک ہوگئیں ۔ 5سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد2013ء میں واپسی کے بعد سے پرویز مشرف کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے ۔ یو این آئی کے بموجب نواب اکبر خان بگٹی کے فرزند نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد کے لئے پرویز مشرف کے علاوہ کئی دیگر عہدیداروں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا ۔ بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ملزمین کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوچکا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ہدایت کے باوجود پرویز مشرف نے کبھی عدالت میں حاضر ہونے کی زحمت گوارا نہ کی ۔ سابق صدر کے وکیل ذیشان چیما نے استثنیٰ کے لئے درخواست پیش کی ۔ تاہم عدالت نے علالت کی توثیق کرانے کے لئے ایک میڈیکل بورڈ کی جانب سے مشرف کی طبی جانچ اور آزادانہ رپورٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت کے لئے4فروری کی تاریخ مقرر کی ۔

Pakistan court indicts Pervez Musharraf in murder case of Nawab Akbar Bugti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں