پاکستان سپریم کورٹ کا ہندو میریج بل کے مسودہ کی منظوری پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

پاکستان سپریم کورٹ کا ہندو میریج بل کے مسودہ کی منظوری پر زور

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان سپریم کورٹ نے نواز شریف حکومت کو مجوزہ ہندو میاریج رجسٹریشن بل کے مسودہ بل کی منظوری کے لئے اندرون2ہفتہ کابینہ میں پیش کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار ونلوانی نے چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر قیادت 3رکنی بنچ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جس کے بعد منگل کو عدالتی احکامات جاری ہوئے ۔ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے اقلیتوں کے حقوق پر19جون کے ایک فیصلہ کے نفاذ سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم صادر کیا ۔ منگل کو نیشنل ڈٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھاریٹی( ناڈرا) کے ایک نمائندہ نے عدالت پر یہ وضاحت کی تھی کہ سندھ میں میاریج سرٹیفکیٹس کے رجسٹریشن میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں ۔ ملک میں سب سے زیادہ ہندو صوبہ سندھ میں ہی آباد ہیں۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کو اس کے بعد ہی ہدایت دی گئی کہ ہندو میریج کے رجسٹریشن سے متعلق بل کی منظوری کو یقینی بنایاجائے ۔ اس سے پہلے بھی کئی بار عدالت عظمی میں اس مسئلہ کو اٹھایاجاچکا ہے ۔

Pakistan SC wants Hindu marriage bill's draft approved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں