دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات پر زور - وزیر اعظم نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات پر زور - وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد، لاہور
یو این آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات سے قوم کو مطمئن کرنے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا کہ پاکستان کی غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے ۔ قوم کے بچوں ، معصوم شہریوں اور سیکوریٹی اداروں کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے والا پشاور کا واقعہ پوری دنیا کے لئے ایک المیہ ہے اور مجرموں کو سزا ملنے پر ہی قوم مطمئن ہوگی ۔ انہوں نے اس استدلال کے ساتھ کہ دہشت گر د پاکستان کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں کہا کہ اب لولے لنگڑے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ، اس سے پہلے ہم نے کبھی فیصلہ کن جنگ نہیں لڑی لیکن اب ہم نے فیصلہ کن جنگ کا آغا ز کیا ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور پشاور کا المناک واقعہ اجلاس میں شریک تمام جماعتوں کیس امنے ہے۔ اس وقت صحیح فیصلہ نہ کیا گیا تو اس کا بوجھ ملک کی تمام سیاسی قیادت پر آئے گا۔ ایک ضرب عضب شمالی وزیرستان میں جاری ہے تو دوسرے ضرب عضب ان عناصر کے خلاف بھی ہونی چاہئے جو ملک کے اندر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ ان کی سوچ دہشت گردوں کی سوچ سے مطابقت رکھتی ہے ۔ اس دوران لاہور ہائیکورٹ نے پانچ دہشت گردو ں کو پھانسی کے خلاف دائر کردہ درخواست خارج کردی ہیں ۔ کورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد محمود تبسم نے ایک فوجی کیمپ پر حملے اور واہ فیکٹری دھماکہ میں ملوث مجرمین کے ورثاء کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف فوجی عدالت میں سات سیکوریٹی اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ چلا تھا ۔ عدالت نے فوری2014میں پانچوں ملزموں کو سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں ان کا ڈیٹھ وارنٹ جاری کی اگیا ہے جو کہ قانون کے مطابق ہے ۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے پ ھانسی کی سزا کے خلاف دائر کردہ درخواستیں مسترد کردیں ۔
لاہور سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو عالم دین اور چار خواتین کے بشمول50افراد کو کورٹ رادھا کشن میں عیسائی جوڑ ے کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ میں ملوث قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی ہے۔ عیسائی جوڑے پر مبینہ طور پر صوبہ پبجاب میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا الزام تھا ۔ 4نومبر کو قرآن کی بے حرمنی کے الزام میں ایک برہم ہجوم نے عیسائی جوڑے کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد اینٹ کی بھٹی میں پھینکتے ہوئے زندہ جلا دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ہجوم کو منتشر کرنے تک عیسائی جوڑے کی نعشیں راکھ میں تبدیل ہوگئی تھیں ۔ اے ٹی سی لاہور کے جج ہارون لطیف نے 50افراد بشمول دو عالم دین ، چار خواتین ار ایک بھٹی کے مالک پر فرد جرم عائد کیا ۔

tough decisions against terrorism, Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں