امریکہ میں طوفان بادوباراں 4 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

امریکہ میں طوفان بادوباراں 4 افراد ہلاک

جیکسن
یو این آئی
امریکہ کہ جنوب مشرقی مسی سپی صوبہ میں گردابی طوفان سے کم از کم4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ مورین کاؤنٹی میں امریکی ہائی وے نمبر98کے قریب ایک ضلع میں طوفان سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت اکھڑ گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ جونس کاؤنٹی میں بھی طوفان کی وجہ سے2لوگوں کی موت ہوگئی۔ مورین اور جونس کاونٹیوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ طوفان سے جائیدادوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ اس دوران میرین کاونٹی شیرف برکلے ہال نے کہا کہ ہم کو گھروں کی چھتیں سڑک پر پڑٰ ہوئی ملیں ، اور عوام گھروں میں پھنس گئے ، کاریں الٹ گئیں ، کاؤنٹی کورونر نارما ولیمسن کے مطابق کولمبیا میں ایک خاتون ایک شاپنگ پٹی میں ہلاک ہوگئی جو تقریباً6500افراد پر مشتمل ایک دیہی علاقہ ہے ، یہاں ہر طرف شورشرابا پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کے بعد جو تقریباً2;30بجے دن ساحل سے ٹکرایا جس کی تصاویر ہٹیسبرگ ٹیلی ویژن اسٹیشن ڈبلیو ڈی اے ایم ی ویب سائٹ پر شائع کی گئیں۔ ان میں جھکی ہوئی عمارتوں، کٹے ہوئے درختوں ، سڑکوں پر پڑا ملبہ اور ایک ایمبولس کے بشمول الٹی ہوئی گاڑیاں دکھائی گئی ہیں ۔ ملک کے شمال مشرق کی جونس کاونٹی میں مزید2طوفان سے متعلق ہلاتوں کی توثیق کی گئی ہے ، جہاں ایک علیحدہ طوفان ایک گھنٹہ بعد ساحل سے ٹکرایا ۔ دونوں مہلوکین سمجھاجاتا ہے کہ اپنے مکاں میں ہلاک ہوگئے ۔ کاونٹی کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان ٹامی ویلس نے یہ بات بتائی ۔ فلائن نے کہاکہ دونوں کاونیٹز میں معلوم ہوا ہے کہ بے شمار افراد کو گزند پہنچی ہے جن میں سے چند شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے میرین کاونٹی میں جائیداد کے نقصان کو بھاری قرار دیا ۔ گورنر فل برینٹ نے یری اور جونس کاونیٹر کے لئے ہنگامی حالت کا بیان جاری کیا اور بتایا کہ طوفان راحت کے لئے ضڑوری ریاستی وسائل کی دستیابی خاطر خواہ نہیں ۃے ۔ ان کے دفتر نے کہا کہ دونوں کا ونیٹیز میں زائد از7ہزار صارفین کی برقی منقطع ہوگئی ہے ۔

4 killed as severe weather slams southern US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں