آئی اے این ایس
حکومت تلنگانہ راجہ کونڈہ میں راچہ کونڈہ ہلز پر ایک ورلڈ کلاس سنیما سٹی اور اسپورٹس سٹی کی تعمیر عمل میں لائے گی ۔ حکومت نے آج اس بات کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اضلاع رنگا ریڈی اور نلگنڈہ کی سرحد پر واقع اس علاقہ کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایک فضائی سروے انجام دیا اور اس کے بعد فیصلہ کیا کہ راچہ کونڈہ میں ایک عالمی سطح کے سنیما سٹی اور اسپورٹس سٹی کی تعمیر عمل میں لائی جائے ۔ کے چندر شیکھرراؤ کے دورہ میں دو وزراء ، چیف سکریٹری راجیو شرما ، دونوں اضلاع کے کلکٹرس اور سینئر عہدیدار بھی شامل تھے ، جنہوں نے علاقہ کا پیدل دورہ بھی کیا۔ ایک سرکاری بیان کے بموجب انہوں نے پایا کہ یہ علاقہ سنیما سٹی اور اسپورٹر سٹی کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راچہ کونڈوہ میں 31ہزار ایکر اراضی دستیاب ہے ، جہاں ایک تاریخی قلعہ بھی موجود ہے جو سیاحوں کے لئے کشش رکھتا ہے ۔ یہ علاقہ تلگا فلموں کی شوٹنگ کے لئے مشہور ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس علاقہ میں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بھی قائم کیے جانے چاہئیں، کیونکہ سیکھنے کے لئے یہ علاقہ آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرتا ہے ۔ ریاست میں سنیما اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ایک جہت عطا کرنے کے لئے ہالی ووڈ کے مماثل سنیما سٹی کی تعمیر کی تجویز پیش کی گئی ۔ ایک ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ میگا پراجکٹس کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فضائی سروے انجام دیا ۔ چند دن قبل انہوں نے اپنے عہدیداروں اور فارما کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ ضلع رنگا ریڈی کے ماچرلہ کا فضائی سروے انجام دیا تھا ۔ انہوں نے ایک عالمی سطح کے فارما سٹی کے قیام کے لئے 11ہزار ایکر اراضی کی نشاندہی کی ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر اعلان کیا تھا کہ فارما کمپنیاں ، فارما ستی میں اپنے یونٹس قائم کرنے کے لئے30ہزار کرو ڑ روپے کی سرمایہ کاری پر تیار ہیں ۔
The Telangana government will develop world-class Cinema City and Sports City at Rachakonda Hills at Rachakonda
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں