دہلی میں دوبارہ ای-رکشا شروع ہونے کی توقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

دہلی میں دوبارہ ای-رکشا شروع ہونے کی توقع

نئی دہلی
یو این آئی
ملک اور خاص طور پر دہلی میں ای رکشا کے چلنے پر تذبذب کا بادل آج اس وقت چھٹتا ہوا نظر آیا جب لوک سبھانے اس سے متعلق موٹر گاڑی( ترمیمی )بل2014ء کو صوتی ووٹ سے پاس کردیا۔ لوک سبھا کے بعد اس بل کو راجیہ سبھا میں پاس کیاجائے گا اور صدر کے دستخط کے بعدیہ قانون کی شکل لے لے گا ۔ بل پر دو دن کی بحث کا جواب دیتے ہوئے نقل و حمل اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈ کری نے اسے مجلس قائمہ کو بھیجنے کی اپوزیشن کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام رکن اس پر مشورہ دے سکتے ہیں اور انہیں قوانین میں شامل کرلیاجائے گا۔ دہلی اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر اس بل کو لانے کے الزام سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لئے ہے اور اس سے تقریباً ایک کروڑ لوگ براہ راست اور چار کروڑ سے زائد لوگ بالواسطہ طور پر فائدہ اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پاس ہوجانے کے بعد ای رکشا کا بہتر آپریشنل ہوسکے گا اور آدمی کو آدمی کے ڈھونے اور کھینچنے کی غیر انسانی رسم سے چھٹکارا ملے گا۔ گڈ کری نے کہا کہ ای رکشہ کے آپریشنل لائسنس صرف مالک ڈرائیوروں کو ہی ملیل گا۔ رکشا چلانے والے زیادہ تر لوگ درج فہرست ذات، پسماندہ ، اقلیتی کمیونٹی اور دیگر پسماندہ طبقہ سے ہے

Law soon to allow running of e-rickshaws in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں