تلنگانہ میں موسم سرما شباب پر - حیدرآباد میں شدید سردی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

تلنگانہ میں موسم سرما شباب پر - حیدرآباد میں شدید سردی کی لہر

حیدرآباد
آئی اے این ایس / یو این آئی
تلنگانہ میں موسم سرما اپنے شباب پر پہنچ چکا ہے۔ ریاست کے شمالی عادل آباد میں درجہ حرارت چار دغری سلسیس تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجہ میں عام زندگی متاثر ہورہی ہے ۔ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی اقل ترین درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیاجارہا ہے ۔ جمعرات کے دن حیدرآباد میں اس موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت9.2ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا ۔ عادل آباد، سرد ترین مقام بن گیا ہے جہاں اقل ترین درجہ حرارت4ڈگری سلسیس تک گرچکا ہے ۔ یہ اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ مرتبہ26جنوری 2006کو عادل آباد میں5.2ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں مزید تین یا چار دن تک شدید سردی کی لہر برقرار رہیگ ی۔ سردی کے باعث ریاست بالخصوص اس کے شمالی حصوں میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں معمول سے دو ڈگری کم درجہ حرارت ریکارڈ کیاجارہا ہے ۔ فٹ پاتھو ں پر زندگی بسر کرے والے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اس موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔ راما گنڈم ، نظام آباد اور میدک میں بھی اقل ترین درجہ حرارت 9ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ شمالی ہند سے سرد ہوائیں، تلنگانہ پہنچنے کے باعث درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔ یو این آئی کے بموجب تلنگانہ اضلاع عادل آباد، کریم نگر ، نظام آباد ، میدک، رنگا ریڈی اور حیدرآباد میں آئندہ تین دن کے دوران شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی ۔
جنوبی ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ48گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے جب کہ شمالی ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا۔ حیدرآباد اور پڑوسی علاقوں میں مطلع صاف رہے گا جب کہ صبح کے اوقات میں کہر یا دھند چھائی رہے گی ۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اے پی اور تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ تلنگانہ اضلع عادل آباد اور کریم نگر میں شدید سردی کی لہر چل رہی ہے۔ ساحلی آندھرا میں کہیں کہیں بار ش ریکارڈ کی گئی جب کہ تلنگانہ اور رائلسیما میں موسم خشک رہا ۔ اے پی میں سب سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سلسیس نندی گاما میں جب کہ تلنگانہ میں سب سے کم درجہ حرارت 4ڈگری سلسیس عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔

cold wave in Hyderabad and Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں