دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں - حکومت ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں - حکومت ہند

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت کے پاس عمومی طور پر ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ دینی مدارس دہشت گردوں کی تربیت میں ملوث ہیں ، لیکن مغربی بنگال میں بنگلہ دیشی تارکین وطن کے زیر کنٹرول تین دینی درسگاہیں انتہا پسند نظریات کے پرچار میں ملوث پائی گئی ہیں ۔ راجیہ سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پراتھی بھائی چودھری نے بتایا کہ حکومت کو بشمول دینی مدارس مختلف اداروں کے بارے میں کھلے ذرائع کے ساتھ ساتھ اس کی سیکوریٹی و انٹلیجنس ایجنسیوں سے مختلف اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ حکومت کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ دینی مدارس دہشت گردوں کی تربیت میں ملوث ہیں لیکن بردوان دھماکہ کیس کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ بنگلہ دیشی تارکین وطن کے زیر کنٹرول تین دینی مدارس مذہبی انتہا پسندی کی تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں