اعلیٰ تعلیم اصلاحات کے لئے وزارت تعلیم کا ریاستوں سے مشاورتی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

اعلیٰ تعلیم اصلاحات کے لئے وزارت تعلیم کا ریاستوں سے مشاورتی اجلاس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اعلیٰ تعلیم شعبہ میں اصلاحات پر مذاکرات کے لئے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل (ایچ آرڈی) کی جانب سے6جنوری کو ریاست کے تعلیمی وزراء کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیاجانے والا ہے ، لوک سبھا میں آج اس بات کی خبر دی گئی۔ اعلیٰ تعلیم سے متعلق کئے گئے ایک استفسار کا جواب دیتے ہوئے ایچ آر دی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ ریاستی تعلیمی وزراء اور سکریٹریز کے ساتھ6جنوری کو اعلیٰ تعلیم اصلاحات کے ضمن میں ایک اجلاس مقرر کی اگیا ۔ حکومت نے پہلے ہی کمیٹیاں مقرر کردی ہیں ، تاکہ وہ یونیورسٹی گرینٹ کمیشن(یو جی سی) اور تکنیکل ایجوکیشن کی آل انڈیا کونسل (اے آئی سی ٹی ای) کا جائزہ لیں ۔ یوجی سی جائزہ کمیٹی کی تشکیل جولائی میں کی گئی جس کے صدر نشین سابقہ یو جی سی سربراہ پروفیسر ہری گوتم بنائے گئے ۔ اس پینل کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ یو جی سی کی تعمیر نو کریں اور جو اعلیٰ تعلیمی نظام کو باقاعدہ بناتا ہے ۔ چونکہ یو جی سی اس بات کی جدوجہد میں لگا رہتا ہے کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو باقاعدہ اور منظم کرے اور اس کو فروغ دے ، یہ بات محسوس کی گئی کہ یو جی سی بہت بہتر اور مستحکم کیاجاسکتا ہے اگرادارہ کو مزید مستحکم کیاجائے اور اس کی تعمیر نو کی جائے ۔ ایرانی نے یہ بات کہی ، یو جی سی کے پاس کوئی ایسا میکانزم اور طریقہ کار نہیں ہے جس کے ذریعہ وہ منضبط ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے ان کی تعمیل کو قابل عمل بنائیں ۔ ان مسائل پر یو جی سی ایکٹ1956ء میں ترمیم اور نظر ثانی کے ذریعہ ہی ان خامیوں پر قابو پایاجاسکتا ہے ۔ اس لئے اعلیٰ تعلیم میں ان ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یہ اجلاس مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء سابقہ ایچ آر ڈی سکریٹری ایم کے کاو کی صدارت میں ایک کمیٹٰ تشکیل دی گئی تاکہ اے آئی سی ٹی ای کا جائزہ لیاجائے ۔ یونیورسٹیز میں تدریسی عملہ کی کمی سے متعلق ایرانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کے تقرر کے تئیں اپنی مسلسل مساعی کے ایک حصہ کے طور پر ریاستوں سے ربط پیدا کیاجارہا ہے ۔ نیز اساتذہ کی تربیت کے لئے حکومت ایک اسکیم متعارف کرانے والی ہے ۔

HRD Ministry to discuss higher education reforms with states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں