پی ٹی آئی
ہندستان نے آج کہا کہ اس کے نیو کلیر پاوری ایکٹرس کے لئے در آمد کردہ ایندھن کے استعمال کے سلسلہ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے)کے حفاظتی قواعد و ضوابط کو اندرون دو دن بروئے کار لائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہا تر پردیش کے بلند شہر میں واقع نرورا ایٹمک پاور اسٹیشن کے یونٹ1اور یونٹ2میں آئی اے ای اے کی حفاظتی قواعد و ضوابط کو آئندہ دو دن میں عمل آوری کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں دستاویزی تیاری جارہی ہے ۔ اس یونٹ میں آب آئی اے ای اے سے مطابقت رکھنے والے20سہولیاتی مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ ان میں تارا پورایٹمک پاور اسٹیشن (ٹی اے پی ایس)بھی شامل ہیں اس کے علاوہ راجستھان ایٹمک پاور اسٹیشن کے یونٹ1تا6کندنکلم نیوکلیر پاور پلانٹ کے یونٹ1اور2کا کرا پور نیو کلیر پاور پلانٹ کے یونٹ1اور2میں آئی اے ای اے کے معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ان نیو کلیر ری ایکٹرس کو مختلف ممالک سے ہندستان میں در آمدکردہ نیو کلیر ایندھن کے استعمال کے قابل بنایاجارہا ہے ۔ تارا پور نیو کلیر پلانٹ، یورانیم آکسائیڈ پلانٹ ، سیرا مک فیول فیبریکشن پلانٹ اور گوڈو لونیا فیسیلٹی کے علاوہ حیدرآباد کے تمام نیو کلیر فیول کامپلکس میں نیو کلیر میٹریل اسٹور کو جسے نیو کلیر ری ایکٹرس سے دور رکھا جاتا ہے ، نیو کلیر ایندھن کے گودان یا حفاظت کے سہولتوں کواے آئی ای اے کے حفاظتی قواعد کے مطابق تبدیل کیاجارہا ہے ۔ بیرونی ممالک کی مدد سے نئے قائم شدنی ری ایکٹرس کو از خود ان حفاظتی قواعد و ضوابط کے تحت تیار کیاجارہا ہے ۔ جنوری اور جولائی1999ء میں قائم کردہ220میگا واٹس صلاحیت کے بھاری پانی کے2 ری ایکٹرس کو پیداوار اور یورانیم کی سربراہی میں عدم تناسب کے باعث اس کی صلاحیت سے کم پیدا وار ہورہی ہے ۔ ان قواعد پر عمل آوری سے اسے درکار ایندھن سربراہ کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ تبدیلی آئندہ ماہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے پیش نظر کئے جارہے ہیں ۔ ہند۔ امریکہ نیو کلیر تعاون معاہدہ کے تحت یہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
india nuclear power reactors implementation of IAEA Safety Rules
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں