یو این آئی
کانگریس نے آج ایک بار پھر ریاست جموں و کشمیر میں سیکولر حکومت کی تشکیل کے لئے کسی بھی پارٹی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری امبیکا سونی نے کہاکہ کانگریس پارٹی کسی بھی پارٹی کی حمایت کے لئے تیار ہے جو جموں وکشمیر میں سیکولر حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے ۔ مس امبیکا سونی نے کہا کہ حکومت تشکیل دینے کے لئے ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے ۔ نتائج کے اعلان کے بعد غلام نبی آزاد اور سیفالدین سوزدونوں نے سیکولر حکومت تشکیل دینے کی خواہش مند پارٹی کو12ارکان اسمبلی کی حمایت کااعلان کیا ۔ دریں اثناء کانگریس نے آج پارٹی کی قیام کی130ویں سالگرہ منائی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اے آئی سی سی کے دفتر پر پارٹی کا پرچم لہرایا۔ سونیا گاندھی کی زیر قیادت اے آئی سی سی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اے کے انٹونی ، امبیکا سونی ، موتی لال دورا اور غلام نبی آزاد کے بشمول کئی سینئر قائدین نے شرکت کی ۔ تاہم نائب صدر راہل گاندھی تقریب میں موجودنہیں تھے ۔ جموں و کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے تعلق سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں سونیا گاندھی نے کہا کہ ہم حکومت نہیں بناسکتے بلکہ کسی اور پارٹی کو حکومت تشکیل دینی چاہئے ۔ اسی سوال کو سابق چیف منسٹر غلام نبی آزاد نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کا کانگریسی قائدین کی خدمات سے کوئی تقابل نہیں کیاجاسکتا۔ ہم نے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں ۔ کانگریس کے قیام کی سالگرہ اس وقت منائی جارہی ہے جب کہ مہاراشٹرا ،ہریانہ، جمون و کشمیر اور جھار کھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شکست ہوئی ہے ۔ انڈین نیشنل کانگریس کا آج ہی کے دن1885ء کو قیام عمل میں آیاتھا ۔کانگریس کے پہلے سیشن کا ممبئی میں28تا31دسمبر انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ جس میں72ارکان نے شرکت کی تھی ۔ گزشتہ سال پارٹی کے قیام کی سالگرہ اس دن منائی گئی تھی جب کہ دہلی میں کجریوال نے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا ۔ کانگریس کو15سال بعد دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی تھی ۔
Indian National Congress celebrated its 130th Foundation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں