جئے پور میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا آئندہ اجلاس منعقد ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

جئے پور میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا آئندہ اجلاس منعقد ہوگا

جئے پور
یو این آئی
مسلم پرسنل لاء بورڈ کا24 واں اجلاس جے پور میں21اور22مارچ2015کو منعقد کیاجائے گا جس کی تیاری کے سلسلے میں جے پور کے جامع الہدایہ میں ایک اجلاس مولانا سید نظام الدین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شاہ محمد فضل الرحیم مجددی نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے ۔ کلیدی خطبہ پیش کیا ۔ مولانا سید نظام الدین نے کہا کہ ہمیں حیثیت کا اندازہ ہونا چاہئے، قرآن کریم مکمل دستور حیات ہے اور یہ تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے آیا ہے اور پیغمبر اسلام تمام دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دو محاذوں پر کام کرنا ہے۔ ایک داخلی دوسرا خارجی ، داخلی سے مراد ہے یہ کہ ہم اپنے خاندان و معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کو دور کرنا ہے اور صالح خاندان و معاشرہ بنانا ہے ۔ خارجی سے مراد ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لئے آگے آئیں اور قانون ساز اداروں اور دیگر جانب سے جومسلم پرسنل لاء میں مداخلت کی کوشش ہو اس کے خلاف متحد ہوکر دستوری حق کو حاصل کریں۔ مسلمانوں کو تعلیم دی گئی ہے کہ وہ انسانی خدمت حسن اخلاق اور امن و خیر کو قائم کریں۔ مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں قوموں کے مسائل بدل جاتے ہیں ۔ ہمارے مسائل کا حال بھی ایسا ہی ہے ۔ جئے پور کے تاریخی اجلاس 1993ء کے انعقاد کے بعد اب کے حالات یکسر بدل چکے ہیں ۔ ہمیں نئے حالات کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا ہے ۔ اس ملک میں ہماری ایک روشن تاریخ ہے ۔ ہماری خدمات و قربانیاں ہیں ۔ ہم اسلامی اصولوں کے فرمانبردار ہیں اور ذمہ دار شہری بھی ہین ۔ ہماری کوشش ملک و ملت کی تعمیر اور ترقی کے لئے ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ تمام مسلک و مکتب و برادری اور مختلف شعبوں سے وابستہ حضرات راجستھان کے28اضلاع کے نمائندے اور عمایدن شہر نے اس نشست میں شرکت کی ہے ۔ اس اجلاس سے مولانا رضوان احمد ندوی، قاضی وصی احمد قاسمی ، مولانا شاہد حسین ندوی لکھنو، مفتی محمد سعید ٹونک ، قاری معین الدین صاحب ، مولانا شاہد حسین ندوی جودھپور ، انجینئر خورشید احمد صدر جماعت اسعدی راجستھان ، عبدالعزیز ناگور، مولانا محمود حسن سیکر ، عبداللطیف ، شوکت قریشی جے پور وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کا کامیاب بنانے اپنا ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا یقین دہانی کرائی ۔

All India Muslim Personal Law Board's next meeting in Jaipur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں