تبدیلی مذہب پروگرام کی کسی حال میں اجازت نہیں دی جائے گی - علی گڑھ پولیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-15

تبدیلی مذہب پروگرام کی کسی حال میں اجازت نہیں دی جائے گی - علی گڑھ پولیس

علی گڑھ
پی ٹی آئی
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے آج رات بتایا ہے کہ25دسمبر کو مقرر مجوزہ اجتماعی تبدیلی مذہب پروگرام کسی بھی حالت میں ہونے نہیں دیاجائے گا اور شہر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت امتناعی احکام نافذ کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی علی گڑھ زون امیت اگروال نے بتایا کہ کسی بھی حالت میں ہم 25دسمبر کو مقررہ مجوزہ اجتماعی تبدیلی مذہب پروگرام کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرم جاگرن سمیتی کی جانب سے منعقد شدنی نام نہاد گھر واپسی پروگرام ریاست کے لئے نظم و قانون کا مسئلہ پید اکرسکتا ہے اور اس کی اجازت نہی دی جاسکتی ۔ 25دسمبر کو عوام کی ایک بڑی تعداد کا مذہب تبدیل کرنے تنظیم کے منصوبے کا نوٹ لیتے ہوئے ضلع عہدیدار نے گزشتہ ہفتہ فرقہ وارانہ ہم آۃنگی متاثر کرنے کی کوشش کرنیو الوں کو وارننگ دی تھی اور شہریوں سے کہا تھا کہ وہ مشتعل نہ ہوں ۔ اس دوران اتر پردیش پولیس جبری تبدیلی مذہب کے اہم ملزم نند کشوروالمیکی کو گرفتار کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے ۔ وہ7دسمبر سے مفرور ہے ۔ آگرہ میں57مسلم خاندانوں کو جبری طورپر لالچ دیتے ہوئے مذہب تبدیل کرنے کا پروگرام منقد کرنے پر والمیکی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ153Bاوردفعہ415کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سرکل آفیسر صدر اسیم چندرا نے آج بتایا کہ پولیس ٹیم والمیکی اور پروگرام منعقد کرنے والی تنظیم دھرم جاگرن منچ کے علاقائی صدر راجیشور سنگھ کو گرفتار کرنے کا موقع کھو بیٹھی ۔ یہ دونوں پچھلے چند دنوں سے ایٹاہ میں مقیم تھے تاہم پولیس نے والمیکی کے بیٹے راہول اور آر ایس ایس کے ایک کارکن کرشن کمار کو گرفتار کرلیا ۔ راہول کو شہر میں کرشنا میاریج ہال سے جب کہ کرشن کو مہتا پارک میں اس کے مکان سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے مذکورہ شادی خانہ سے والمیکی کی کار ضبط کرلی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں