عمر عبداللہ نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-15

عمر عبداللہ نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا

سری نگر
یو این آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر و نیشنل کانفرنس( این سی) کے کار گزار صدر عمر عبداللہ نے ایک مقامی پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ، تاہم انہیں اپنے والد کی کمی محسوس ہوئی جنہوں نے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دیا تھا۔ عمر عبداللہ سری نگر کے ایک حلقہ سونووار سے مقابلہ کررہے ہیں۔ یہاں پر واقع ایک مشنری اسکول میں قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والوں میں وہ بھی شال تھے ۔ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں اپنے والدین کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو آپریشن کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ کاش میں ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ۔ عمر عبداللہ سونوار اور ضلع بڈگام کے بروا حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ گندھر بل حلقہ سے مقابلہ کرتے رہے ۔ اس نشست سے ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دادا شیخ محمد عبداللہ بھی انتخاب جیت چکے ہیں، تاہم2002ء میں عمر عبداللہ کو اس حلقہ سے شکست ہوئی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں