اترپردیش میں مذہبی مقامات کو 24 گھنٹے برقی سربراہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

اترپردیش میں مذہبی مقامات کو 24 گھنٹے برقی سربراہی

لکھنو
یو این آئی
چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست میں مارچ سے نو مذہبی مقامات کو24گھنٹے برقی فراہم کی جائے گی۔ا کھلیش یادو نے یہاں اپنی قیام گاہ پر ریاست میں برقی نظام کو مستحکم بنانے200برقی سب اسٹیشنوں کا افتتاح کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ جن مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کو24گھنٹے برقی سربراہ کی جائے گی ان میں متھرا، برنداون ، دیواشریف، بارہ بنکی ، درگاہ اولیاء نجف ہند، نجیب آباد(بجنور) کچھوچہ شریف درگاہ( امبیڈ نگر) حسینہ پور کے جین مندر ، میرٹھ میں پنج پیارے اور سراوستی کے علاوہ کشتی نگر میں بدھ مت کے مقامات شامل ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان مقامات کو آئندہ سال مارچ سے بلا خلل برقی سربراہی فراہم کی جائے گی ۔ کیوں کہ فی الحال برقی کا کوئی بحران نہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عبادت گاہوں کا دورہ کرنے والے یاتریوں کو برقی مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

UP to ensure 24X7 power to nine religious places

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں