سی بی آئی کا غلط استعمال - لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کا ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

سی بی آئی کا غلط استعمال - لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کا ہنگامہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ارکان نے آج لو ک سبھا میں شاردا اسکام میں سی بی آئی کے مبینہ غلط استعمال کا مسئلہ اٹھایا۔ جس کا حکومت نے لوک سبھا میں سخت جواب دیا ۔ جیسا ہی لوک سبھا میں آج کی کارروائی شروع ہوئی ٹی ایم سی ارکان ایوان کے درمیان آگئے اور سی بی آئی کا غلط استعمال پر حکومت کے خلاف نعرے بلند کرنے لگے ۔ انہو ں نے سیاسی جماعت کے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے پیچھے ہے جو ترنمول کانگریس کے قائدین کو نشانہ بنارہی ہے۔ ٹی ایم سی ارکان نے کہا کہ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی سی بی آئی کو کانگریس بیورو آف انوسٹی گیشن کا نام دیا تھا ۔ ارکان نے کہا یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو ، پنجرہ کا طوطا قرار دیا تھا اور ایجنسی کے سابق سربراہ عدالت عظمیٰ نے ٹوجی کیس سے علیحدہ کردیا تھا ۔ ٹی ایم سی کے ساؤ گتا رائے نے کہا کہ سی بی آئی کو وزیر اعظم کے زیر کنٹرول نہیں رکھاجانا چاہئے ۔ اس کے کاکردگی کا کنٹرول اینٹی کرپشن کی نگرانی کرنیو الوں ، لوک پال کے حوالہ کرنا چاہئے ۔ ارکان اس وقت نشستوں پر واپس ہونے کے لئے راضی ہوئے جب وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے اس پر کچھ کہنے کا ارادہ کیا تو اسپیکر سمترا مہاجن نے نائیڈو سے کہا کہ وہ اس وقت تک بیان نہ دیں جب کہ ٹی ایم سی ارکان اپنی نشستوں پر نہ پہنچ جائیں ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ موجودہ حکومت، پچھلی یوپی اے حکومت کی طرح سی بی آئی کے غلط استعمال پر یقین نہیں رکھتی ۔ ٹی ایم سی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا داغ دار افراد کو بچانے کے لئے آگے مت آئیے، اس سے آپ کا نام خراب ہوجائے گا۔
انہوں نے ایوان میں صدر بی جے پی کے نام کا حوالہ دینے پر احتجاج کیا۔ بی جے پی ارکان میں لفطی جنگ کے بعد ترنمول کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جب ٹی ایم سی ارکان ایوان سے باہر جارہے تھے ان میں سے ایک رکن سلطان احمد نے ایک تصویر دکھائی جس میں مبینہ طور پر سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے کو وزیر اعظم نریندر مودی سے مصافحہ کرتے دکھایا گیا ہے ۔ اسی دوران اے آئی اے ڈی ایم کے کے ارکان بھیریلوے بورڈ کے کل ہوئے ایک امتحان میں سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کے کرپشن کیسس کا حوالہ دئیے جانے پر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سوالیہ پرچہ میں موجود سوال کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملہ کا نوٹ لیا ہے ، اور اسے متعلقہ حکام تک پہنچایا ہے ۔ ان کے بیان سے مطمئن اے آئی اے ڈی ایم کے کے ارکان اپنی نشستوں پر واپس پہنچ گئے ۔

Trinamool Congress members allege misuse of CBI; stage walkout in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں