ایل پی جی سبسیڈی کے لئے آدھار کارڈ لازمی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

ایل پی جی سبسیڈی کے لئے آدھار کارڈ لازمی نہیں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج واضح کردیا کہ سبسیڈی پر حاصل کی جانے والی پکوان گیس کی رقم کی بینک اکاؤنٹس میں منتقلی کے لئے آدھا ر کارڈ لازمی نہیں ہے ۔ گیاس سلنڈرس پر سبسیڈی کی رقم’’ڈائرکٹ بینفٹ ٹرانسفر آف ایل پی جی’‘‘(ڈی بی ٹی ایل) کے تحت دی جارہی ہے ۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے لوک سبھاکو مطلع کیا کہ پکوان گیاس صارفین ڈی بی ٹی ایل کے تحت اس اسکیم سے منسلک ہورہے ہیں ۔ اور گھریلو ایل پی جے سلنڈرس( سبسیڈی والے اور غیر سبسیڈی والے) کومارکٹ کی قیمت پر دیاجارہا ہے ۔ اس اسکیم میں شامل ہونے والے کو ہر سلنڈر کی سربراہی پر سبسیڈی کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جارہی ہے ۔ سبسیڈی کی رقم بشمول پہلے سلنڈر کے علحدہ طور پر ہر سلنڈر کے ساتھ داخل کی جارہی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت صارفین کو سبسیڈی حاصل کرنے کے لئے دو اختیارات دئیے گئے ہیں۔ جہاں کہیں آدھار کا رڈ نمبرموجود ہے ، یہ رقم کی منتقلی کا راست ذریعہ ہے ۔ اگر ایل پی جی کے صارفین کے ہاں آدھار کارڈ نہیں ہے وہ راست طور پر بغیر آدھار کارڈ کے متعلقہ بینک سے اپنی سبسیڈی کی رقم حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسکیم میں تبدیلی کے بعد صارفین کو دیا گیا یہ اختیار دیاگیا ہے کہ تاکہ ایل پی جے سلنڈر پر دی جانے والی سبسیڈی کو آدھار کارڈ نہ رکھنے والے صارفین کے لئے سربراہی کویقینی بنایاجاسکے ۔ ایل پی جی صارفین کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ اس مدت میں اپنے ضلع کے ڈی بی ٹی ایل سے منسلک ہوجائیں ۔ اس دوران تمام صارفین کو جنہوں نے ابھی تک اسکیم سے منسلک نہیں ہوئے ہیں سلنڈرس سربراہ کیاجاتا رہے گا۔ اس تین ماہ کی مدت گزرجانے کے بعد مزید تین ماہ کا وقت دیاجائے گا ۔ اور اس کے بعد اسکیم سے منسلک ہونے والے صارفین کو حاصل ہونے والی سبسیڈی کو بینک اکاؤنٹ میں جمع کیاجائے گا۔ اس کے بعد بھی اسکیم سے منسلک نہ ہونے والے صارفین کو سلنڈر کو مارکٹ کی قیمت پر سربراہ کیاجائے گا ۔ وزیر نے بتایا کہ ملک میں اب تک تقریبا دو ہزار سے زیادہ صارفین نے اپنی مرضی سے گھریلو پکوان گیس پر دی جانیو الی سبسیڈی ترک کی ہے ۔ پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک سیکٹر میں تیل کی مارکٹینگ کرنے والی کمپنیوں نے موجودہ گھریلو ایل پی جی صارفین کو اپنی مرضی سے گھریلو پکوان گیس پر دی جانے والی سبسیڈی ترک کی ہے ۔ پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا مین آجایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک سکٹر میں تیل کی مارکٹینگ کرنے والی کمپنیوں نے موجودہ گھریلو ایل پی جی صارفین کو اپنی مرضی سے اپنی کنکشن کو غیر رعایتی(نان سبسیڈیزائزڈ) زمرے میں بدلنے کا اختیار دیا ۔ اس کے تحت اب تک12471صارفین نے اپنی مرضی سے ایل پی جی سبسیڈی ترک کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو پانچ کلو گرام تک بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلینڈرروں کو اپنے مراکز اور ڈسٹریبوٹر سینٹروں اور کرانہ؍جنرل اسٹور وغیرہ سے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

Aadhaar not mandatory for LPG subsidy; bank account to do: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں