راجیہ سبھا مین کئی اہم بلوں کی پیشکشی متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

راجیہ سبھا مین کئی اہم بلوں کی پیشکشی متوقع

نئی دہلی
آئی این ایس
آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ کے باقی دو اجلاسوں میں راجیہ سبھا ، چند اہم بلوں پر غوروخوض کرے گی، جن میں کوئلہ کی کانوں سے متعلق بل بھی شامل ہے ۔ سپریم کورٹ نے کوئلہ بلاکس کے الاٹمنٹ کے عمل کو من مانی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تقریباً200کوئلہ بلاکس کے الاٹمنٹ کو منسوخ کردیا تھاجس کے بعد کوئی کی کانیں(خصوصی دفعات بل2014) کے ذریعہ کوئلہ بلاکس کی نیلامی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایوان بالا میں نیشنل کیپٹل ٹریٹری آف دہلی لاز(خصوصی دفعات) 2014پر بھی غوروخوض کیاجائے گا، جس کے ذریعہ ایک ایسے قانون کی مدت میں توسیع کی جائے گی جس کے ذریعہ غیر مجاز تعمیرات کو تحفظ حاصل ہے ۔ یہ قانون جاریہ ماہ کے اواخر تک ختم ہوجانے والا ہے ۔ لوک سبھا نے ان دونوں بلوں کو منظوری دے دی ہے ۔ انشورنس قوانین(ترمیمی بل) کی پیشکشی کو ایوان میں جاری موجودہ تعطل کی بنا پر روک دیا گیا ہے ۔ یہ بل2008سے زیر التوا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں