برسراقتدار آنے پر اسکولوں میں انسپکٹر راج ختم کرنے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

برسراقتدار آنے پر اسکولوں میں انسپکٹر راج ختم کرنے کا اعلان

کجریوال
نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے اسکولوں کے لئے مزید خود اختیاری کی وکالت کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر ان کی پارٹی دہلی میں بر سر اقتدار آتی ہے تو اسکولوں میں انسپکٹر راج ختم کردے گی ۔ اروند کجریوال نے سینٹ اسٹیفین کالج میں ’’انسپائرڈ ایجوکیشن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل صاحبان کو کوئی خود اختیاری حاصل نہیں اور تعلیمی نظام میں انسپکٹر راج ختم کرنے ضرورت ہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں آنے والی اسمبلی انتخابات میں تعلیم اور صحت عام آدمی پارٹی کے دو کلیدی ایجنڈے ہیں، کجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی نے آئندہ پانچ سال کے لئے ایک خاکہ تیار کیا ہے ، بر سر اقتدار آنے پر اسے روبہ عمل لایاجائے گا ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر ہم حکومت تشکیل دیں تو تعلیمی نظام میں انسپکٹر راج کے خاتمہ کا عزم رکھتے ہیں ، کجریوال نے کہا کہ پرنسپال صاحبان کو خود اختیاری دی جائے گی اور ان کی جوابدہی میں بھی اضافہ ہوگا ۔ سرمایہ کاری میں تمام تر توجہ اساتذہ کی تربیت پر مرکوز ہوگی اور فنڈس کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ بعض مفادات حاصلہ نے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سطح کو خراب کیا ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ کنٹراکٹ کی اساس پر استاذہ کے تقرر کے عمل کو بند کرنا ہوگا ۔ سرکاری اسکولوں اور خانگی اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ ہم خانگی اسکولوں کے مخالف نہیں ہیں ، لیکن اساتذہ کے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے پابند ہیں ۔، جب ہمارے پاس ٹیچروں کی کمی ہے تو پھر ہم انہیں کنٹراکٹ اساس پر کیوں رکھتے ہیں ۔ ہم سرکاری اسکول میں تعلیم کی سطح کو اتنا بہتر بنائیں گے کہ خوش حال افراد بھی اپنے بچوں کو خانگی اسکولوں کے بجائے رضاکارانہ طور پر سرکاری اسکولوں کو روانہ کرے گی۔

AAP promises to end inspector-raj in schools if voted to power

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں