پٹرول اور ڈیزل میں دو روپے کی کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

پٹرول اور ڈیزل میں دو روپے کی کمی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب تیل کی عالمی قیمتیں پانچ سال کی سب سے نچلی سطح پر چلی گئی ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی کس دو رپے کی کمی کی گئی ہے ۔ اگست کے بعد سے پٹرول کی قیمتوں میں یہ مسلسل آٹھویں تخفیف ہے جب کہ اکٹوبر کے بعد سے ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار کمی کی گئی ہے ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی آئیل کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن نے اعلان کیا کہ نئی شرحوں پر پیر اور منگل کی درمیانی شب سے عمل ہورہا ہے ۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت61.33روپے فی لیٹر ہوجائے گی جو44ماہ کی سب سے کم قیمت ہے ۔ فی الحال دہلی میں پٹرول کی قیمت63.33روپے ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت2.09روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت68.86روپے فی لیٹر ہوجائے گا ۔ مقامی سیلس ٹیکس یا ویاٹ کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پٹرول کی مختلف شرحیں ہوتی ہیں ۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 50.51روپے فی لیٹر ہوگی جو جولائی2013 ء کے بعد سے سب سے کم قیمت ہے ۔ فی الحال ڈیزل کی قیمت52.51روپے فی لیٹر تھی ، ممبئی میں ڈیزل کی قیمت60.11روپے کے بجائے اب57.91روپے فی لیٹر ہوگی ۔ عالمی منڈل می ں تیل کی قیمت جون میں115ڈالر فی بیرل تھی جو اب62.37ڈالر فی بیارل ہوگئی ہے ۔ آج کی تخفیف کا مطلب یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اگست کے بعد سے12.27روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے ۔19اکتوبر کو ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ سال سے زیادہ عرصہ میں پہلی بار کمی کی گئی تھی جب حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں پر سے سرکاری کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت ڈیزل کی قیمت3.37روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی اس کے بعد یکم نومبر کو2.25روپے فی لیٹر اور یکم دسمبر کو84پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ۔ اس طرح چار مرتبہ تخفیف کے بعد ڈیزل کی قیمت میں8.46روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے ۔

Petrol, diesel rates cut by Rs 2 per litre

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں