اندور کے طالب علم کو گوگل میں 1.7 کروڑ سالانہ تنخواہ والی ملازمت کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

اندور کے طالب علم کو گوگل میں 1.7 کروڑ سالانہ تنخواہ والی ملازمت کی پیشکش

IIT-Indore-student-Gaurav-Agarwal
آئی آئی ٹی اندور کے 21سالہ طالب علم گورو اگروال کو گوگل نے سالانہ 1.7کروڑ روپے تنخواہ کے پیکیج کی پیشکش کی ہے جو امریکہ میں قائم انٹر نیٹ کمپنی کی جانب سے کیمپس میں روزگار کے تقررات کی نوعیت سے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے ۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں بی ٹیک سال آخر کے طالب علم گورواگروال نے گوگل کی اس پرکشش تنخواہ کو قبول کرلیا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اندور کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ملک بھر میں آئی آئی ٹی سے روزگار کے لئے کیمپس انتخاب کے دوران کسی بھی نوجوان طالب علم کو دی جانے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے ۔ چھتیس گڑھ کے بھیلائی ضلع میں متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے گورواگروال نے اس پر بے انتہا مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مئی2015ء میں وہ اپنے تعلیمی سال کی تکمیل کرے گا اور اس کے بعد کیلیفورنیا میں گوگل کے دفتر ملازمت کے لئے روانہ ہوجائے گا۔

IIT-Indore student Gaurav Agarwal gets Rs 1.7 crore job offer from Google

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں