تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنانے نواز شریف کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنانے نواز شریف کا عہد

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی باوقار قائد اعظم یونیورسٹی سیکوریٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہے ۔ ڈان نے آج یہ رپورٹ دی ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یونیورسٹی کا انتظامی دفتر موسم بہار 2015ء کے داخلوں کے عمل کے لئے کھلا رہے گا ۔ بیشتر تعلیمی ادارے سالانہ سرمائی تعطیلات کے باعث بند کردئیے گئے ہیں۔ پشاور اسکول کی خونریزی کے پیش نظر سیکوریٹی خطرات کے باعث20دسمبر سے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی حکومت نے سزا کے لزوم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب انٹلی جنس ایجنسی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی وسیع و عریض کھلے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں کوئی حصار کی دیوار نہیں ہے جس کے باعث دہشت گردوں کا آسان نشانہ بن سکتی ہے ۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے ایک سینئر فیکلٹی رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکوریٹی ایجنسیوں نے یونیورسٹی کی سلامتی پر خدشات ظاہر کیے ہیں ، لہذا ہم نے غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ ماہ انٹلی جنس ایجنسیوں نے قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کو سیکوریٹی چوکسی کی اطلاع روانہ کی تھی۔ دارالحکومت کے دیگر یونیورسٹیز میں جنہیں بند کردیا گیا ہے ان میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجس شامل ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجس 26دسمبر کو دوبارہ کھل جائے گی۔ گزشتہ منگل کو پشاور میں فوج کی جانب سے چلائے جانے والے اسکول پر طالبان کے حملہ سے148افراد فوت ہوئے تھے جن میں بیشتر بچے تھے۔ پشاور اسکول خونریزی کے پیش نظر پاکستان کے وزیر اعظم نوا ز شریف نے آج تمام دہشت گرد گروپس کو بلا لحاظ ایجنڈا الحاق نشانہ بنانے کا عہد کیا ہے ۔ چینی وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے یہ ریمارکس کیے ۔ ریڈیو پاکستان نے یہ رپورٹ دی ہے ۔ اجلاس کے دوران شریف نے وفد کو بتایا کہ دہشت گردوں کو شمالی وزیرستان سے نکال باہر کرنے ضرب عضب فوجی کارروائی کے مثتب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد گروپوں کو بلا لحاط ایجنڈا اور وابستگی نشانہ بنایاجائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین سے دوستی پاکستان کی بیرونی پالیسی کا سنگ میل ہے ۔ شریف نے کہا کہ باہمی اعتماد کی بنیاد پر ہماری دوستی، تعاون اور علاقائی و عالمی مسائل پر متفقہ نظریات وقت کے ساتھ پر کھی گئی ہے اور مضبوط بنیاد ہے ۔ وزیر اعظم نے ستمبر میں صدر چین زی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے التوا پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اس ملک کے عوام ان کا خیر مقدم کرنے چینی سے منتظر ہیں ۔
چینی وفد کے قائد چن فینگ زیان نے پشاور حملہ میں جان بحق خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور اپنے ملک کی جانب سے پاکستانی حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ۔ خانگی ٹی و ی چیانلس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ طور پر کام کرنے سے متعلق ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب زائد از300مشتبہ دہشت گردوں بشمول بعض بیرونی افراد کو پاکستان کے دارالحکومت میں سیکوریٹی ایجنسیوں نے مشترکہ کارروائی کے دوران پکڑ لیا ہے ۔ ڈان کی اطلاع کے مطابق سونگھنے والے کتوں، مسلح عملہ ، بم ناکارہ کرنے والے اسکواڈس اور کمانڈوز سے متعلق چھ ٹیموں نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کی انٹلی جنس رپورٹ پر اسلام آباد میں تلاشی کارروائی چلائی ۔ پولیس کی کارروائی میں پاکستان رینجرس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ ایک سرکاری پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دو دہشت گردوں کو موت کی سزا کے بعد عسکریت پسندوں کی دھمکیوں کے پیش نظر انٹلی جنس کارروائی کی گئی ہے ۔ شہر میں افغان نو آبادیات بس ٹرمنل اور زیر تعمیر عمارتوں میں تلاشی مہم چلائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ موت کی سزا پر پابندی برخواست کرنے حکومت کے فیصلے کے بعد ہمیں کئی دھمکیاں وصول ہوئی ہیں ۔

Nawaz Sharif vows to target all terror groups

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں