نئے ترقیاتی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے مشترکہ کارروائی کی اپیل - بانکی مون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

نئے ترقیاتی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے مشترکہ کارروائی کی اپیل - بانکی مون

اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے ایک نئے مجموعی ترقیاتی ایجنڈا کو آگے بڑھانے ایک مشترکہ کارروائی کی اپیل کی ہے جس کے تحت غربت کا خاتمہ اور سیارہ کا تحفظ ہوگا اور تمام کے لئے انفرادیت کو یقینی بنایاجائے گا ۔ کل انسانی یوم یگانگت تقریب میں اپنے پیا م میں انہوں نے بتایا کہ اس سال یہ ایک انسانی یوم یگانگت منانے کا دن آیا ہے کیونکہ دنیا نے ایک نئے پائیدا رترقیاتی ایجنڈہ کی صورت گری کی ہے تاکہ آئندہ سال ملینیم ڈیولپمنٹ کے مقاصد میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔ مختلف ممالک کے ارکان اقوام متحدہ کا نظام، ماہرین اور شہری سماج کے نمائندے بزنس ایکزیکٹیو ز اور دنیا بھر کے تمام کونوں سے کئی افراد مشترکہ احساس کے مقصد کے ساتھ جمع ہوئے ہیں تاکہ اس کو انتہائی یادگار کا موقع بنایاجاسکے ۔ بانکی مون نے کہا کہ نئے ایجنڈہ میں عوام اور سیارہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور پوری دنیا کی جانب سے تائید کے ساتھ یہ تہیہ کیا گیا ہے کہ عوام کو غربت ، بھوک اور بیماری سے اوپر اٹھایاجائے گا اور یہ عالمی تعاون اور یگانگت کے ساتھ عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعی اقوام متحدہ کو غربت سے متاثرہ افراد کے ساتھ یگانگت پر ایقان ہے اور انسانی حقوق کا غیاب اہم ہے اور مزید کہا کہ یہ مساوات ، عوام کی شمولیت اور سماجی انصاف، یگانگت عالمی برادری کی جانب سے ایک باہمی ذمہ داری کی بنیاد پر عمل میں آئے گا ۔ چونکہ ہم ہمارے مستقبل کی ترقی کی راہ پر ہیں ۔ ہم کو پائیدار ترقیاتی ایجنڈہ کے حصہ کے طور پر چمپئن یگانگت اور مشترکہ ذمہ داری کے ہمارے وعدہ میں ثابت قدم ہونا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ بنیادی اقدار ہیں جنہیں برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ صرف اجتماعی کارروائی کے توسط سے دنیا غربت اور بڑھتے ہوئے عدم مساوات ، موسم کی تبدیلی ، حد سے زیادہ غربت اور بڑے صحت کے چیالنجس جیسے دوررس مسائل سے نمٹ سکتی ہے ۔ یوم بین الاقوامی انسانی یگانگت پر آئیے ہم غربت کے خاتمہ کے لئے یکجا ہوں اور مشترکہ طور پر خوشحالی امن حاصل کریں ۔ سیارہ کا تحفظ کریں اور تمام کے لئے انفرادیت کی ایک زندگی کو یقینی بنائیں ۔

On International Human Solidarity Day, Ban urges human solidarity to build new sustainability agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں