برطانیہ میں این آر آئی سریندر سنگھ کندھاری کو وکٹوریہ کراس ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

برطانیہ میں این آر آئی سریندر سنگھ کندھاری کو وکٹوریہ کراس ایوارڈ

لندن
پی ٹی آئی
پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران ان کی جانب سے ادا کردہ رول کی ستائش کرتے ہوئے ایک اعلیٰ برطانوی وزیر نے سکھ سپاہیوں کو جنگ آزادی کے ہیرو قرار دیا ے جنہوں نے آزادی دلائی ہے جو آج ہمارے لئے انتہائی عزیز ہے ۔ سکھ سپاہیوں کو ان کے عقیدہ کے مطابق بے خوف اور ہولناک قرار دیا برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے عالمی تاریخ میں ایک ناقابل شمار مثبت کردار نبھایا ہے ۔ انہوں نے ناانصافی ، ظلم اور استبداد کے خلاف بے باکی سے لڑائی کی تھی ۔ سامعین کو ان ہیروز کو یاد رکھنا چاہئے ۔ جو ہمیں آج انتہائی عزیز ہے ۔ انہوں نے دبئی کے ایک سرکردہ این آر آئی سیرندر سنگھ کندھاری کواعزاز عطا کرنے یہاں ایک تقریب میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے دونوں عالمی جنگوں کے دوران سکھ سپاہیوں کے ہیروازم کے تعلق سے اظہار خیال کیا ۔ جہاں کئی سکھ افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف کے لئے بہادری کا وکٹوریہ کراس عطا کیا گیا ۔ جو برطانوی وزارت میں بہادری کے لئے اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے ۔
ٹریسامے نے ورلڈ سکھ یونیورسٹی لندن سے عوام کے لئے ان کی گرانقدر خدات کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی ۔ وہ لندن میں برٹش سکھ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام حال ہی میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں ۔ اور انہوں نے دئی کے نامور این آر آئی کھنداری کو ان کی استثنیٰ خدمت ، اپنے آپ کو وقف کرنے اور سکھ طبقہ کے لئے ان کے عہدے کے لئے2014کے لئے سکھ جیول ایوارڈ پیش کیا ۔ کھنداری دبئی میں گرونانک دربار کے صدر نشین ہیں ۔ انہوں نے سکھ طبقہ کے تئیں اپنے استثنائی کام کے لئے برطانوی وزیر داخلہ سے ایوارڈ حاصل کیا۔ ہندوستنا کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے برطانوی ڈاکٹر ویندر پال نے زندگی کے تمام شعبوں میں ان کی خدمات اور برطانیہ میں ایک انتہائی نامور نسلی اقلیت بننے کے لئے برطانوی سکھ طبقہ کو خراج پیش کیا۔ سکھ جیول ایوارڈ ان افراد کو دیاجاتا ہے جو اپنے طبقہ اور ملک کے لئے اپنے گرووں کے آئیڈیلس پر عمل پیرا رہنے والے سکھوں کو دیاجاتا ہے ۔

UK minister lauds role of Sikh soldiers in World Wars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں