امریکہ ہند اسٹراٹیجک تعلقات کو مستحکم بنانے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

امریکہ ہند اسٹراٹیجک تعلقات کو مستحکم بنانے کا عزم

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اوباما انتظامیہ کی ایک اعلیٰ ترجیح ہونے کے ساتھ امریکہ ابھرتی ہوئی ایشیائی طاقت کے ساتھ دفاع میں شریک پیداوار اور شریک ترقی کے مواقع تلاش کرنے اور اسٹراٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میری ٹائم سیکوریٹی تعون میں توسیع میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہند۔ امریکہ دفاعی تعلقات می ایک قوت محرکہ ہے ۔ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ اس طاقتور قوت محرکہ کو کارروائی اور حقیقت میں تبدیل کریں اور یہی دونوں فریق کی خواہش ہے ۔ اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ فار پولیٹیکل ، ملٹری افیرس پنیت تلوار نے نے نئی دہلی کے اپنے دورہ کے موقع پر پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ جس اندازہ میں آپ آگے بڑھ رہے ہیں وہ اسٹراٹیجک تصویر کی ایک قریبی سوجھ بوجھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک فطری میلان دیکھ رہے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ، پنٹگان اور امریکی بحرالکاہل کمان سے عہدیداروں کے بشمول ایک اعلیٰ اختیار بین ایجنسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے تلوار وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک شریک صدارت سیاسی، فوجی مذاکرات کے لئے کل سے ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ ہم اس پر بات چیت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہند بحر الکاہل علاقہ میں علاقائی سیکوریٹی کے کئی موضوعات اور دفاعی تجارت پر بات چیت ہوگی ۔ آپ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اور آپ کیا جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ وہ یہ ہے کہ امریکی اعلیٰ اختیاری وفد کے ایجنڈہ میں ہندوستان سر فہرست ہے ۔ہم ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک فطری میلان دیکھ رہے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حقیقت اس وقت موجود ہے کہ ہمیں ان اسٹراٹیجک تعلقات میں توسیع کے امکانات کو تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور ان تعلقات کو اس حد تک لے جایا جانا چاہئے جہاں تک ممکن ہو ۔ کیونکہ ہم نہ صرف ہمارے لئے فائدے دیکھ رہے ہیں بلکہ عالمی طورپر بھی فائدے دیکھ رہے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہند۔ بحر الکاہل میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لئے مضبوط ہند ۔ امریکہ تعلقات اچھے ہوں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ بات چیت میں علاقائی، میری ٹائم سیکوریٹی ، دفاعی تجارت اور اسٹراٹیجک تعاون کے لئے نئے شعبوں پر مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی تجارتی رشتہ اب فی الواقع ایک دہے سے کم عرصہ میں صفر تا10ملین امریکی ڈالر ہیں۔ اس میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ دفاعی رشتہ آگے جاسکتا ہے ۔ اور یہ سگنل ہم کو ہندوستان سے موصول ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کو مزید آگے لے جانے کے خواہاں ہیں اور یقینی طور پر ہم بھی یہی چاہتے ہیں ۔ اپنے دورہ کے دوران تلوار ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے لئے مدد کے بشمول ہند ۔ امریکہ دفاعی تجارت اور ٹکنالوجی پہل میں ہند ۔ امریکہ سیکوریٹی تعاون میں مزید توسیع کے امکانات پر غور کریں گے۔
ہم شریک پیداوار اور شریک ترقی کے مواقع کے تعلق سے بات چیت کے خواہاں ہیں ۔ ہم دفاعی تجارت اور قوت محرکہ کے حامل کئی پراجکٹس پر کام کررہے ہیں ۔ جہاں ہم شراکت اور شریک کارروائی کی ایک انتہائی عصری نوعیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ امریکی شہری ہوا بازی کے بڑے طیارہ بوئنگ کے چھٹے پی ۔81میری ٹائم پٹرول ایر کرافٹ ہندستان کو مہیا کیا گیا تھا جو8طیاروں کے کروڑہا روپے ڈالر کے کنٹراکٹ کا حصہ ہے ۔ صدر بارک اوباما جنوری میں ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ تلوار نے کہا کہ اس سے ہمارے انتظامیہ کی اعلیٰ ترجیح اور ہندوستان کے ساتھ رشتہ کو گہرا اور مضبوط کرنے کی عکاسی ہوتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں