وشاکھاپٹنم کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

وشاکھاپٹنم کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
وشاکھا پٹنم کے پہاڑی قبائلی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک گھٹ گیا ہے ۔ وشاکھا پٹنم کے قبائیلی منڈل چنتا پلی سے110کلو میٹر دور لمبا سنگی پہاڑی علاقہ میں صفر ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک طرف قبائیلی شدید سردی سے متاثر ہے جب کہ دوسری طرف سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور وہ اس سے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ چند دنوں سے یہاں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہورہی تھی اور ہفتہ اور اتوار کو اس علاقہ میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ گھٹ گیا ۔ ضلع وشاکھا پٹنم کا یہ علاقہ سطح سمندر سے3000فٹ اونچائی پر واقع ہے ۔ جمعہ کو7ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا ۔ ہفتہ کو 2 ڈگری اور اتوار کو صفر درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ چنتا پلی میں جمعہ کو10، ہفتہ کو6ڈگری اور اتوار کو3ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ریوینیو ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرس میں ہفتہ سے6ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاجارہا تھا ۔ ایک عرصہ سے لمبا سانگی میں کہر چھائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ چنتا پلی پاڈیرو اور آڈاکو میں دوپہر تک دھند اور کہر چھائی جانے کے باعث عوام کو زیادہ گرم کپڑے استعمال کرنے پڑرہے ہیں ۔ وادی آڈاکو ، جو سیاحت کا مرکز ہے وہاں سیاحوں کی کثیر تعداد جمع ہے۔ گزشتہ چار روز سے وہاں اقل ترین درجہ حرارت5 تا6ڈگری کے درمیان بتاجارہا ہے ۔ کہر سے منظر دلچسپ دکھائی دے رہا ہے ۔ لمباساگی موضع ، جہاں صفر ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا وہ نرسی پٹنم اور چنتا پلی کی گھاٹ روڈ پر واقع ہے ۔ پہاڑی اور جنگلاتی علاقہ کے درمیان سے گزرنے کے لئے چار گھنٹے کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے ۔ راستہ میں چند عارضی چائے کے دکانات پائے جاتے ہیں۔ عادل آباد جہاں گزشتہ ایک ہفتہ سے درجہ حرارت4ڈگری سے کم تھا اب اتوار کو7ڈگری سنٹی گیرڈ ریکارڈ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کے رہنے والوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ لیکن عوام کو پھر بھی شدید سردی کا سامنا ہے۔
وہاں بھی پہاڑی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہے ۔ قبائیلی علاقوں میں دھند اور کہر چھائی ہوئی ہے ۔ مقامی اسٹیڈیم میں ریاستی سطح پر کھواور کھڈی ٹورنمنٹ کے آغاز میں تاخیر ہوئی ۔ نظام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں بھی سردی سے سلم علاقوں میں رہنے والوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرین ، لاری اور آٹور کشا ڈرائیور زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ اتوار کو وہاں کئی علاقوں میں 5ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا جو جاریہ موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔ میدک میں درجہ حرارت 9 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کم دکھائی دے رہی ہے ۔ ورنگ میں بھی سردی میں شدت پائی گئی ۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہے میں اس قدر شدید سردی کا سامنا ہے۔ پبلک گارڈن، آرٹس کالج اور کاکتیہ یونیورسٹی کیمپس میں علی الصبح چہل قدمی کرنے والوں کا ہجوم رہتا تھا اب صرف چند افراد ہی دیکھے جارہے ہیں ۔ ورنگل ، ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹ میں سڑکوں پر ٹریفک میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔ درجہ حرارت11ڈگری سنٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ کیاگیا۔

Cold wave conditions continue in TS, Andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں