سعودی عرب ٹریفک خلاف ورزی - زیرحراست افراد کے لئے فنگر پرنٹ سسٹم شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

سعودی عرب ٹریفک خلاف ورزی - زیرحراست افراد کے لئے فنگر پرنٹ سسٹم شروع

طائف
سعودی پریس ایجنسی
یہاں محکمہ ٹریفک کے ڈائرکٹر بریگیڈ یئر خالد حجری نے بتایا کہ ٹرفیک خلاف ورزیوں پر حراست میں لئے جانے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے فنگر پرنٹ سسٹم شروع کردیا گیا ہے ۔ حوالات میں داخل کرنے اور وہاں سے نکلتے وقت فنگر پرنٹ لئے جائیں گے اس طرح ان کا ڈاٹا تیار ہوتا رہے گا ۔ وہ جمعرات کو ٹریفک حادثات کے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حوالات میں آگہی مہم بھی چلائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ایک چھوٹی سی لائبریری، فارمیسی اور امانت خانہ بھی کھولا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں