تیل کی طلب دوبارہ بڑھے گی - مشکل عارضی ہے - سعودی وزیر پٹرولیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

تیل کی طلب دوبارہ بڑھے گی - مشکل عارضی ہے - سعودی وزیر پٹرولیم

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی وزیر پٹرولیم انجینئر علی النعیمی نے واضح کیا ہے کہ ان دنون عالمی تیل منڈی جس مشکل سے دوچار ہے وہ عارضی ہے۔ بیک وقت کئی اسباب جمع ہوجانے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ عالمی اقتصاد نے شرح نمو کی مدہم رفتار بھاری لاگت سے تیل نکالنے والے ملکوں کی جانب سے سپلائی میں اضافہ اور تیل کی عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے یہ حالات بنے ہیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اوپیک ممالک نے غیر رکن ملکوں کو تیل کے نرخ کنٹرول کرنے کے لئے تعاون پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی جو بے اثر رہی۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ سعودی اقتصاد عارضی جھٹکے برداشت کرسکتا ہے ۔ انہوں نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ تیل کی طلب دوبارہ بڑھے گی۔ تیل پیداوار میں کمی کافیصلہ اور اوپیک سے باہر تیل نکالنے والے ملکوں کو زیادہ پیداوار مارکیٹ کو فراہم کرنے کاموقع مہیا کرنا پر خطر عمل ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں