کشمیر تشکیل حکومت - پی ڈی پی اپنے اراکین اسمبلی سے تبادلہ خیال کے آخری مرحلہ میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

کشمیر تشکیل حکومت - پی ڈی پی اپنے اراکین اسمبلی سے تبادلہ خیال کے آخری مرحلہ میں

جموں و کشمیر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرنے والی پی ڈی پی نے اتوار کے دن اپنے نو منتخب اراکین اسمبلی سے رابطہ قائم کیا تاکہ تشکیل حکومت کے سلسلہ میں بی جے پی سے ہاتھ ملانے جیسے حساس مسئلہ پر کسی اتفاق رائے پر پہنچا جائے ۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بشمول تمام راہیں کھلی رکھنے کے موقف پر قائم رہتے ہوئے پی ڈی پی کے چیف ترجمان نعیم اختر نے کہاکہ پارٹی اراکین اسمبلی کے ساتھ رسمی بات چیت جاری ہے تاکہ تشکیل حکومت کے لئے اتحاد کے مختلف متبادلات پر غوروخوض کیاجائے۔ ترجمان نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پارٹی قیادت ، تشکیل حکومت کی دعوے داری کے لئے گورنر سے ملاقات سے قبل پارٹی میں اتفاق رائے کو یقینی بنائے کے مرحلہ میں ہیں۔ یہ اتفاق رائے کا عمل جلداز جلد اس لئے کیاجارہا ہے کہ گورنر این این ووہرا کی جانب سے پی ڈی پی کو تشکیل حکومت کے لئے یکم جنوری کی انتہائی مدت دی گئی ہے ۔ بی جے پی کی جانب سے بھی25نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہونے کی بناء پر جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ تشکیل حکومت کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا یاجارہا ہے ۔ زعفرانی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے کا یہ فائدہ ہوگا کہ ریاست کو مرکز کی جانب سے مالی مدد کا حصول آسان ہوگا۔ دوسری جانب پی ڈی پی کے پاس بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی دوڑ میں شامل کانگریس اور روایتی حریف نیشنل کانفرنس کی جانب سے بھی حمایت کی پیشکش ہے ۔ پی ڈی پی اور کانگریس قبل ازیں متحدہ حکومت میں شراکت دار رہ چکے ہیں لیکن این سی کی تائید ی پیش کش تعجب خیز ہے ۔

Jammu and Kashmir Government Formation: PDP, BJP talks in last stage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں