سرحد کے قریب چین کے 4 درجن مراکز وبدھ خانقاہیں - انٹلی جنس رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

سرحد کے قریب چین کے 4 درجن مراکز وبدھ خانقاہیں - انٹلی جنس رپورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کی سیکوریٹی ایجنسیز نے پتہ چلایا ہے کہ بھوٹان اور نیپال سے متصل اس کی سرحد کے قریب چین نے4درجن تحقیقاتی مراکز اور بدھسٹ مذہبی مراکز قائم کئے ہیں ۔ ان مراکز کامبینہ طور پر پروپگنڈہ کے لئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلاجب دونوں ممالک نے چین کے پی ایل اے فوجیوں کی جانب سے جموں و کشمیر کی طویل برفیلی سرحدوں میں دراندازی کے واقعات پیش آئے ۔ اعلیٰ انٹلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے سشسترا سیما بل(ایس ایس بی) سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی تیار کردہ ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی جس نے اس رپورٹ کو حاصل کرلیا ہے کے مطابق چین کے22اسٹیڈی سنٹرس( سی ایس سی) کو نیپالی علاقہ میں قائم کیا گیا ہے ۔ ان میں سے11مراکز1,751کیلو میٹر طویل ہند۔ نیپال سرحد پر قائم ہیں ۔ ایس ایس بی کو چینی حملہ کے تناظر میں1963ء کے بعد قائم کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کھلی سرحد پر ہندوستان نے سرحد صیانتی فورس کو مرکزی وزارت داخلہ کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔ ان مراکز کامقصد تو چینی کلچر ، روایات، تعلیمات اور معاشی ذرائع کو نیپالی عوام میں پھیلانا ہے ۔ لیکن یہ مراکز بھوٹان اور نیپال میں ہندوستان کی کھلی و عوام کے لئے سرحد کی دونوں جانب بلا رکاوٹ نقل و حرکت والے سرحدی علاقوں میں قائم کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مراکز کو نیپال کے ہمالیائی خطہ میں ترائی کے زر خیز علاقوں بالخصوص جھاپا اور ایلم اضلاع میں چینی پروپیگنڈہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ ان علاقوں سے ہندستان کے مضبوط تجارتی، معاشی اور ذاتپات پر مبنی تعلقات ہیں۔ فورسس نے ان مراکز سے متعلق وقتیہ پر خصوصی رپورٹ تیار کی ہیں۔ جس کے مطابق یہ سیکوریٹی فورسس کا احساس ہے کہ ان مراکز مخالف ہند پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں ۔ اسی ایس سی کے مطابق وہ صرف مقامی افراد میں چینی زبان سکھاتے ہیں اور چینی تہذیب سے متعلق معلومات کو اس کے مختلف آرٹس کے نموموں کو فراہم کرتے ہیں ۔ سیکوریٹی فورسس کی اطلاع کے مطابق سی ایس ایس نے ہندوستانی سرحد پر شمالی سکم کے جیا گاؤں اور مغربی بنگال کے چھوٹے سے سرحدی گاؤں سے متصل بھوٹان کے علاقہ میں بدھسٹوں کی22خانقاہوں کو بھی قائم کیا ہے۔ یہ علاقہ دونوں ممالک کے باب الداخلہ پینو شوبلنگ کے قریب واقع ہے۔ ان خانقاہوں کو5,4سال قبل قائم کیا گیا ہے ۔ ان علاقوں سے قلیل تناسب میں بدھسٹوں کی آبادی کے باوجود ان خانقاہوں کی تعداد میں اضافہ اور ان کے کام کرنے کے انداز سے یہ مشکوک ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ شائد ہی ان خانقاہوں میں کوئی مذہبی سرگرمی دیکھی گئی ہو۔

44 Chinese centres, monasteries along Indian borders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں