شمالی ہند میں سخت سردی اور گہرا کہر - فضائی و زمینی ٹریفک متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

شمالی ہند میں سخت سردی اور گہرا کہر - فضائی و زمینی ٹریفک متاثر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شمالی ہندوستان آج سردی سے کانپ رہا ہے ۔دہلی کے بشمول شمالی ہند کے کئی علاقوں میں سردی نے5سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ یاں اقل ترین درجہ حرارت 2.6ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ دہلی میں گہرے کہر کے باعث55بین الاقوامی پروازوں کو تاخیر سے روانہ کیا گیا ۔ جب کہ تقریباً80ٹرینوں کو تاخیر سے روانہ کیا گیا ۔ کہر کے باعث دارالحکومت میں چاروں طرف گھنا کہرا چھانے کی وجہ سے ٹریفک اور عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔صبح8:30بجے تک حد نظر50میٹر تک بھی نہیں تھی ۔ اتوار کو اگرچہ چھٹی کا دن ہے اور سڑکوں پر صبح زیادہ گاڑیاں نہیں تھیں لیکن گھنا کہرا چھائے رہنے کے سبب پیدل چلنا بھی مشکل ہورہا تھا ۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں آج دن بھر دھند چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق کم از کم درجہ حرارت26ڈگری سلسیس درج کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19ڈگری درج کیا گیا ۔ محکمہ نے آج کل کم ازکم درجہ حرارت3ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19ڈگری سلسیس رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے ۔ گہرے کہر کی وجہ سے فضائی اور ریل آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ۔ راجدھانی میں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ کے ساتھ چاروں طرف گھنا کہرا چھائے رہنے سے آمدورفت اور معمول کی زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک حد نظر50میٹر تک بھی نہیں تھی۔ پالم ایئر پورٹ پر صبح کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا ، جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیرہوئی اور تین پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ گھنے کہرے نے کئی ٹرینوں کی رفتار بھی روک دی۔ کئی اہم ٹرینیں جن میں نئی دہلی ، دہرادون جن شتابدی اکسپریس ، نئی دہلی ۔ ہاوڑا ایکسپریس ، نئی دہلی ۔ سیالدہ راجدھانی ایکسپریس اور کالکا میل بھی شامل ہیں ۔ اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر صبح زیادہ موٹر گاڑیاں نہیں تھیں ۔ گھنا کہرا چھائے رہنے سے پیدل چلنا بھی مشکل ہورہاتھا ۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میںآ ج پورے دن کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمے کے مطابق کم ازکم درجہ حرارت2.6ڈگری سلسیس درج کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19ڈگری سلسیس رہنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ پچھلے ایک ہفتہ سے دہلی زبردست سردی کی گرفت میں ہے ۔ اسی دوران برفیلی ہواؤں اور کہرے کے سبب اتر پردیش کے لوگ آج دن میں بھی ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں سرد لہر اور کہرے کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکل پانا مشکل ہورہا ہے ۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سے ہی سورج نہیں نکلا ۔ کہرا چھائے رہنے سے دیکھنے کی حد کافی کم رہی، جس سے ہوائی، ریل، اور سڑک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ۔ لکھنو کے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈہ سے لکھنو اور وارانسی کے مابین صبح کی پروازیں رد کردی گئیں۔ لکھنو کے چار باغ اسٹیشن سے گزرنے والی سینکڑوں ریل گاڑیاں کہرے کے سبب کافی تاخیر سے گزر رہی ہیں ۔ پوروا ایکسپریس اور وکرم شیلا ایکسپریس ٹرینیں کہرے کے سبب رد کردی گئی ہیں ۔ ریاست میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران21افرا د ٹھنڈ سے ہلاک ہوگئے ۔ سردی کی وجہ سے پانچ افراد نے سدتھارتھ نگر ضلع میں دم توڑ دیا اور ضلع جونپور میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے دن سردی میں کمی آنے کی قیاس آرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جنوری کو آسمان صاف رہنے اور دھوپ نکلنے کا امکان ہے ۔

Dense fog, cold wave disrupt life in northern India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں