ہندوستان کے سب سے وزنی جی ایس ایل وی III راکٹ کی کامیاب تجرباتی پرواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

ہندوستان کے سب سے وزنی جی ایس ایل وی III راکٹ کی کامیاب تجرباتی پرواز

سری ہری کوٹہ(آندھر اپردیش)
آئی اے این ایس
ہندوستان نے آج اپنے سب سے وزنی اور اگلی کھیپ کیر اکٹ جیو سنکرونس سٹیلائٹ لانچ وہیکل۔ مارکIII(GSLV-MarkIII) کی عصری، کروما ڈیول کے ساتھ کامیاب تجرباتی پرواز کا اہتمام کرتے ہوئے راکٹ ٹکنالوجی کے میدان میں اگلا اہم قدم بڑھایا ہے ۔630ٹن وزنی اس راکٹ کو آج صبح9:30بجے سکنڈ لانچ پیاڈ سے داغا گیا اور 43.43میٹر طویل یہ راکٹ ایک زوردار آواز کے ساتھ اپنے پیچھے زرد رنگ کا زبردست شعلہ چھوڑتے ہوئے فضا میں بلند ہوگیا ۔ 155کروڑ روپے کے مصارف کے حامل اس مشن کے دو مقاصد ہیں ۔ اصل مقصد یہ ہے کہ فضا میں اس راکٹ کی4ٹن لکیج کے ساتھ پروازی صلاحیت کی جانچ کی جائے اور دوسرا مقصد یہ ہے کہ اس راکٹ کے ساتھ بھیجئے گئے کروما ڈیول کی فضا میں دوبارہ داخلہ کی خصوصیات کی جانچ کی جائے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ماڈیول ایک چھوٹے بیڈ روم کے سائز کا ہوگا جس میں دو تا تین افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی ۔ پانچ منٹ اور چند سکنڈس کی پرواز کے بعد اس راکٹ نے3.7ٹن وزنی کروما ڈیول کو126کلو میٹر کی بلندی پر فضا میں خارج کیا۔ یہ ماڈیول ایک بڑے کپ کیک کی شکل کا ہے ۔ فضا میں اس ماڈیول کو چھوڑے جانے کے بعد وہ بڑی تیز رفتاری سے کرہ ارض کی جانب اترنے لگا اور زمین کے اوپر فضا میں اس ماڈیول کو80کلو میٹر کی بلندی پر قائم کردیا گیا ۔ اس سے قبل اس کی رفتار کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ متوسط کردیا گیا تھا ۔ مذکورہ بلندی سے فضا میں بالسٹک کا دوبارہ داخلہ شروع ہوا اور اس ماڈیول میں لگے تھرسٹرس کو بند کردیا گیا ۔ کروماڈیول کی گرمی کو برداشت کرنے والا شیلڈ ، لگ بھگ1600ڈگری سنٹی گریڈ حدت کو تھام سکتا ہے ۔ لگ بھگ15کلو میٹر کی بلندی پر اس ماڈیول کے بالائی کور کو علیحدہ کردیا گیا اور پیرا شوٹس کھول دئیے گئے ۔ گروما ڈیول(سانٹ ماڈیول) انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب خلیج بنگال میں گرا ۔ اس کے بعد کرو ما ڈیولس، ملٹی ماڈل اور ملٹی ٹرانسپورٹ سفر کا آغاز ہوگا ۔ ہندستانی بحریہ کا ایک جہاز مذکورہ کروماڈیول سے سگنلس وصول کررہا ہے اور اس ماڈیول کو چینائی کے قریب اینو رپورٹ کو پہنچا رہا ہے ۔ یہاں سے یہ ماڈیول سری ہری کوٹہ( آندرھرا پردیش) کو لایاجائے گا اور پھر وہاں سے وکرم سارا بھائی اسپیس سنٹر( ترواننتاپورم، کیرالا) لے جائیں گے ۔ تجرباتی پرواز کی کامیابی پر مشن کنٹرول سنٹر میں موجود اسرو سائنسدانوں کی مسرت کی کوئی انتہا نہیں رہی۔ اس مشن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نشین اسرو کے رادھا کرشنن نے کہا کہ’’ہندوستان نے10برس قبل ہی راکٹ کی تیاری شروع کردی تھی اور آج ہم نے پہلی تجرباتی پرواز مکمل کرلی ہے ۔ ٹھوس اور مایع انجنوں کی کارکردگی توقع کے مطابق رہی۔ کروما ڈیول جس میں کوئی خلائی باز سوار نہیں تھے، توقع کے مطابق خلیج بنگال میں گرا ۔ جی ایس ایل وی مارکIIIکے پراجکٹ ڈائرکٹر ایس سومناتھ نے کہا کہ’’ہندستان کے پاس اب ایک نئی لانچ وہیکل ہے ۔ ہندوستانی راکٹ کی پے لوڈ صلاحیت میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔‘‘
یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ہندوستانی خلائی سائنسداں برادری کے لئے آج کے مشن کی کامیابی بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس سے قبل سال گزشتہ ہندوستان کے مریخ آربیٹر کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا اور پھر جاریہ سال کے اوائل میں جی ایس ایل وی راکٹ کے قدیم ماڈل کو جو خود اپنے کرائیو جینک انجن کا حامل تھا ، کامیابی کے ساتھ داغا گیا تھا۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران جی ایس ایل وی کا یہ دوسرا مشن تھا۔ قبل ازیں2010ء میں ایسے دو راکٹس ناکام ہوگئے تھے ۔ اسی دوران نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سب سے وزنی راکٹ جی ایس ایل وی۔ مارک IIIے کامیاب لانچ پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک بادک دی ہے ۔ پرنب مکرجی نے صدر نشین اسرو کے رادھا کرشنن کے نام اپنے پیام میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان کے جدید ترین جی ایس ایل وی ۔ مارک IIIکے کامیاب لانچ پر اپنی ٹیم اور اپنے لئے آپ براہ کرم میری دلی مبارکباد قبول کریں۔ مودی نے اپنے بیان میں سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ جی ایس ایل وی۔ مارک IIIکا کامیاب لانچ ہمارے سائنسدانوں کی سخت محنت اور بہترین صلاحیتوں کی ایک اور کامیابی کا اظہار ہے ۔ ان کوششوں کے لئے میں ان تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔‘‘

India's biggest rocket GSLV Mark III launched successfully

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں