ہندوستانی نژاد واسن سرینواسن آسٹریلیا کے قومی ادارہ میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

ہندوستانی نژاد واسن سرینواسن آسٹریلیا کے قومی ادارہ میں شامل

ملبورن
پی ٹی آئی
ایک ہندوستانی نژاد لیڈر کو آسٹریلیائی قومی ادارہ میں شامل کرلیا گیا ہے ، جو حکومت کو ہما ثقافتی امور اور پالیسی پروگراموں میں مشورے دیتا ہے ۔ واسن سرینواسن کو6رکنی آسٹریلیائی ملٹی کلچرل کونسل( اے ایم سی) میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ ان کی شمولیت کا اعلان سوشل سرویس کے وزیر کیون اینڈریوز اور پارلیمانی سکریٹری کنسیٹا فائر اونٹی ویلس نے حال ہی میں کیا۔ انڈریوز نے کہا کہ کونسل کے عزم سے حکومت کو ایک مضبوط ہما ثقافتی آسٹریلیا کی تعمیر میں مدد ملے گی ۔ سرینواسن فی الحال انڈین آسٹریلن اسوسی ایشن کنفیڈریشن کے صدر ہیں ، وہ فیڈریشن آف انڈین اسوسی ایشن آف وکٹوریا فیڈریشن کے سابق صدر بھی تھے ۔ کونسل میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سرینواسن نے کہا کہ ان کا نیارول آسٹریلیائی ہندوستانی برادری کی نمائندگی کرنے کا ایک موقع ہوگا ۔ کونسل کا رول حکومت کو مشورہ دینے کا ہوتا ہے تاکہ مختلف برادریوں میں سماجی ہم آہنگی کی تائید کی جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ تمام آسٹریلین کو آسٹریلیائی زندگی میں شریک کرکے انہیں خدمات کا موقع دے ۔ اے ایم سی کی موجودہ میعاد آئندہ تین سال یعنی16دسمبر 2017ء تک ہوگی۔

Indian-Origin Vasan Srinivasan Inducted in Australian National Body

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں