داعش ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کرنے والے زائد از ساٹھ فیصد افراد غیر مسلم - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

داعش ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کرنے والے زائد از ساٹھ فیصد افراد غیر مسلم - راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بنگلورو کے اگزیکٹیو مہدی مسروربشواس کے ساٹھ فیصد سے زائد فالو کرنے والے غیر مسلم تھے ، اور ان کو فالو کرنے والے بیشتر مسلمانوں کا تعلق مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ سے ہے۔ واضح رہے کہ مہدی پر آئی ایس آئی ایس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے کا الزام ہے ۔ وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں از خود بیان دیتے ہوئے کہا کہ 24سالہ مہدی کو13دسمبر کو گرفتار کیا گیا اور پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کی سرگرمیاں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور سماجی رابطہ کی ویبس ائٹ پر موافق آئی ایس آئی ایس مود پیش کرنے سے متعلق تھیں ۔ اس نے کسی شخص کو آئی ایس آئی ایس کو بھرتی کرنے سے انکار کیا ۔ مہدی نے پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف کیا کہ اس کے ٹوئٹر کھاتے کو فالو کرنے والے زیادہ تر مغربی ممالک کے غیر مسلم تھے ، اور فالو کرنے والے بیشتر مسلمانوں کا تعلق مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ سے ہے۔ مہدی نے اپنے کالج کے دنوں میں انٹر نیٹ کے ذریعہ شام، عراق اور افغانستان کے واقعات پر گہری نظر رکھنی شروع کی اور وہ2009سے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر فعال ہے ۔
اس نے آئی ایس آئی ایس کے لئے کسی کو بھرتی کرنے سے انکار کیا ہے۔ مہدی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ آئی ایس آئی ایس کے مواد کو گشت کرانے میں اپنے رول کے سلسلہ میں برطانیہ کے الیکٹرانک میڈیا پر مشہور ہوا تھا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں نے کرناٹک پولیس کے ساتھ قریبی اشتراک کے ذریعہ معلوما ت حاصل کی تھیں جس کے نتیجہ میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ مہدی اکثر آئی ایس آئی ایس کی اہم ویب سائٹس کا مشاہدہ کرتا تھا ، جن میں سے بیشتر عربی زبان میں ہوتی تھیں ۔ بعد ازاں وہ ان کے مواد کا انگریزی میں ترجمہ کرتے ہوئے اسے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ(Shami Witnessپر پیش کیا کرتا تھا ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مہدی کا تعلق کولکتہ کے ایک متوسط خاندان سے ہے ۔ اس نے 2012ء میں گرونانک دیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ہے اور بعد ازاں اسے کیمپس رکروٹمنٹ کے دوران آئی ٹی سی بنگلورو میں ملازمت حاصل ہوئی ۔ مہدی آئی ٹی سی کے فوڈ ڈپارٹمنٹ میں مینو فیکچرنگ اگزیکٹیو کے طور پر کام کررہا تھا اور آئی ٹی سٹی میں ایک کمرہ کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔ برطانیہ کے چینل4نیوز نے سب سے پہلے مہدی کے ٹوئٹر کھاتہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی تھی ۔ مہدی کو تعزیرات ہند کی دفعہ125(حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنا یا ایسی جنگ میں مدد کرنا) کے علاوہ انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون و انفارمیشن ٹکنالوجی قانون کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

more than 60 percent of Pro-ISIS Twitter account followers were non-Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں