تیونس میں تاریخی صدارتی انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

تیونس میں تاریخی صدارتی انتخابات

تیونس
رائٹر
تیونس میں صدارتی انتخابات کے لئے لوگوں نے ووٹ دیا جس کے ساتھ ہی مطلق العنان زین العابدین بن علی کے خلاف جاری چار سال سے جاری احتجاج اور شورش کا سلسلہ اقتدار کی جمہوریت میں منتقلی کی تکمیل ہوگئی ۔ ایک نئے ترقی پر مبنی دستور اور مکمل پارلیمنٹ کو اکتوبر میں منتخب کیا گیا تھا ۔ اس عرصے تیونس کی ستائش ہورہی ہے ۔ کہ اس خطہ میں جمہوریت میں اقتدار تبدیل ہوا ہے ۔ جب کہ یہ2011کے عرب بہار انقلاب کے بعد بھی جدو جہد کررہا تھا ۔ شمالی آفریقی ملک کو انقلاب کے بعد بھی نظر انداز کردیا گیا تھا جب لیبیا اور مصر کے علاقے مصائب سے دوچار تھے ، لیکن آج کے انتخاب سابق عہدیدار بن علی اور ایک عہدہ کے متقاضی کے مابین ہوئے ۔ 2004کے انقلاب کا دفاع کررہے ہیں مقابلہ کی دوڑ میں سعید رمیسمی ہیں جو بن علی کی زیر قیادت حکومت میں سابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیں ۔ انہیں پہلے مرحلہ میں نومبر کے دوران39فیصد ووٹ ملے تھے، جب کہ موجوہ صدر منصف مرزوقی کو33فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ رائے دہی کا آغا ز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا، تیونس پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکوریٹی تھی ۔ سرکاری طور پر کل تک ابتدائی انتخابی اعلان متوقع ہے ۔ کل رات جب ایک پولنگ مرکز پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک بندوق بردار ہلاک اور دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔

Historic presidential elections in Tunisia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں