سرینگر ڈیفنس لینڈ اسکام - سی بی آئی بہت جلد اپنی قطعی رپورٹ پیش کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

سرینگر ڈیفنس لینڈ اسکام - سی بی آئی بہت جلد اپنی قطعی رپورٹ پیش کرے گا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی بی آئی سرینگر ایر پورٹ کے ہائی سیکوریٹی علاقہ کے قریب زمین کی فروغ میں مبینہ مالی بے قاعدگیاں پر اپنی قطعی رپورٹ بہت جلد داخل کردے گا ۔ کروڑ ہا روپے کی قیمتی زمین اس وقت کے ڈیفنس اسٹیٹ آفیسر اجئے چودھری اور دوسروں نے فروخت کردی تھی ۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہا کہ ایجنسی نے اس سلسلہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ تحقیقات کے دوران قواعد کی بے قاعدگیوں کو محسوس کیا گیا ۔ اجئے چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے نو ابجیکشن سرٹیفکٹ جاری کرتے ہوئے بے قاعدگیوں کا ارتکاب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ بہت جلد ایجنسی کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ چارج شیٹ کی صورت میں خصوصی عدالت کے روبر رکھی جائے گی ۔ سی بی آئی کے ترجمان کنچن پرساد نے کہا کہ متذکرہ عہدیداروں اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات آخری مرحلہ میں ہے۔ سی بی آئی نے اجئے چودھری ان کے سیکنڈ ان کمانڈ وجئے کمار اور ایک خاتون آفیسر کے خلاف جموں و کشمیر کے انسداد رشوت ستانی کے کیس کے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے ۔ اس کے علاوہ رنبیر پیانل کورٹ کے تحت ان لوگوں کے خلاف مجرمانہ سازش کے تحت بھی مقدمات درج کئے گئے۔ سی بی آئی کے مطابق سی نگر میں ایک انتہائی حساس علاقہ کے قریب وزارت دفاع کی زمین شبہ ہے کہ ان عہدیداروں کی مدد سے خانگی افراد نے خریدی لی ۔ وزارت دفاع کی ملکیت یا پھر اس کی مقبوضہ زمین خڑیدنے یا بیچنے کے لئے این او سی جاری کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

CBI to soon file final report in Srinagar Defence land scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں