ہندو 800 سال بعد اقتدار پر واپس - اشوک سنگھل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

ہندو 800 سال بعد اقتدار پر واپس - اشوک سنگھل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں ہندو اقدار و دوبارہ بھال کرنے پر زور دیتے ہوئے وشوا ہند پریشد نے کہا کہ وہ دیگر افراد کو اپنا مذہب تبدیل کروانا نہیں چاہتی بلکہ وہ لوگوں کے دلوں کو جیتنا چاہتی ہے ۔ ایک کتاب کے رسم اجراء کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے وی ایچ پی کے سرپرست اشوک سنگھل نے کہا کہ گزشتہ50برسوں سے ان کی جدو جہد کے نتیجہ میں ہی ہندو800سال کے وقفہ کے بعد دہلی میں حکومت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کلچر اور مذہب داؤ پر لگا ہوا تھا اور ہم نے جدو جہد کی ۔800سال بعد ہم یہ کہنے کے موقف میں ہیں کہ ہمارے پاس ایک ایسی حکومت ہے جو ہندوتوا کے تحفظ کے عہد پر قائم ہے ۔ ہمارے اقدار ملک میں بتدریج لائے جائیں گے ۔ ہم ایک ایسی ہندو سوسائٹی لانا چاہتے ہیں جو اپنی اقدار کے مطابق دنیا کی بھلائی کے لئے کام کرے ۔ ہم نے دنیا کو بدلنے کی کبھی کوشش نہیں کی وہ دراصل حالیہ تبدیلی مذہب کے واقعہ کا حوالہ دے رہے تھے ۔ بی جے پی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہویں صدی میں راجپوت بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی شکست کے بعد ہندو دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی قوتیں دنیا پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے نتیجہ میں ایک عالمی جنگ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ کے علاوہ یورپ میں اسلامی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ عالمی جنگ یقینی ہے ۔ یہ جنگ رو کی جاسکتی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ہندو اس قسم کی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ کیونکہ ہندو ہمیشہ محبت کے ذریعہ جنگ جیتنا چاہتاہے۔ دیگر مذاہب کے لوگ نفرت کی بنیاد پر ا پنی قوت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ دنیا کو یہ سونچنا ہوگا کہ اگر ہم ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو باہمی محبت کی بنیاد پر ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں جس کا پیغام ہندوستان دیتا آرہا ہے ۔
Hindus 'regained' empire of Delhi after 800 yrs, VHP patron Ashok Singhal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں