ناسا کے خلائی جہاز میں 1.7 لاکھ ہندوستانیوں کے نام شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

ناسا کے خلائی جہاز میں 1.7 لاکھ ہندوستانیوں کے نام شامل

چینائی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ ہندوستان نے اپنے بغیر انسان بردار جہاز کو خلاء میں روانہ کرنے کا جشن منارہا ہے ۔ ہندوستان کے تقریباً1.7لاکھ افراد بھی اپنا نام خلاء میں روانہ ہونے پر شاداں ہیں ۔ ہندوستانیوں کے ناموں سے بھرا ایک میکرو چپ کا حامل ناسا کے اپیس کرافٹ، امریکہ کے علاقہ فلوریڈیا میں قائم کینڈی اسپیس سنٹر کو اسی دن واپس ہوا جب ہندوستان کا خلائی جہاز روانہ کیا گیا۔ ناسا کے بموجب ہندوستان کے کل1,78,144خلائی سفر کے خواہشمند افراد نے اپنے نام ناسا کے اورین کریو ماڈل کے میکرو چپ کو روانہ کئے تھے جو4دسمبر کو خلاء میں روانہ کیا گیا تھا ۔ یہ میکروچپ میں دنیا کے230ممالک کے13,79,961افراد نے اپنے نام کا حامل تھا۔ ان میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہندوستانیوں کے نام شامل ہیں ۔ اس کے بعد برطانیہ، میکسیکو اور فلپائن کے باشندے شامل ہیں ۔

1.7 lakh Indians' names on NASA's Orion crew module

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں