انشورنس شعبہ میں اصلاحات کے لئے حکومت کا عزم مصمم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

انشورنس شعبہ میں اصلاحات کے لئے حکومت کا عزم مصمم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
طویل مدت سے زیرتجویز محصول اشیاء و خدمات( گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس، جی ایس ٹی) پر اصلاحات بل کو لوک سبھا میں متعارف کروانے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر فینانس نے آج کہا کہ حکومت انشورنس شعبہ میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کا عزم مصمم کے ساتھ تہیہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں کسی سیاسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنش شعبہ میں اصلاحات آگے بڑھانے کی راہ میں رکاوٹ کے لئے پارلیمانی مزاحمت رکاوٹ یا کسی قسم کی تاخیر کو آنے نہیں دیاجائے گا ۔ مرکزی وزیر فینانس نے یہاں ہندوستانی صنعت و تجارت فیڈریشن (فکی) کے87ویں عمومی اجلاس کا افتتاح کررہے تھے۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ چند سیاسی جماعتیں جن کے ارکان چٹ فنڈ اسکام میں ملوث ہیں، راجیہ سبھا میں گڑ بڑ پیدا کرتے ہوئے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جہاں حکمراں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ وزیر فینانس نے اس پر اظہار تاسف کرتے ہوئے تاہم کہا کہ انشورنس بل جس میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھا کر49فیصد تک کردیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی نے اسے منظور کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رکاوٹیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی جاتی ہیں کہ یہ بل پارلیمنٹ کے ایجنڈہ میں شامل نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ کلی طور پر حاصل اکثریت کو اصلاحات کو روکنے کا باعث نہیں بن سکتا۔ جیٹلی نے کہا کہ سیاسی رکاوٹوں کی پالیسیوں کو ختم کرنے کے لئے کئی حفاظتی طریقہ اور دوستوری نظام کے ذریعہ پر اثر طریقہ سے ان حربوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

Govt extremely determined to push insurance, coal sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں