ٹیکس نفاذ سسٹم کی اصلاح کا بل لوک سبھا میں پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

ٹیکس نفاذ سسٹم کی اصلاح کا بل لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں محصول اندازی نظام( نفاذ ٹیکس سسٹم) کی اصلاح، تنظیم جدید کے جی ایس ٹی بل، جس کا ایک عرصہ سے انتظار کیاجارہا تھا ، آج لوک سبھا میں پیش کردیا گیا ۔حکومت نے بتایا کہ ریاستوں کی ظاہرکردہ تمام فکر مندیوں پر توجہ دی گئی ہے اور ان ریاستوں کو بل سے فائدہ ہوگا اور دونوں کو یعنی مرکز اور ریاستوں کو استفادہ کاموقع ملے گا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ122واں دستوری ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں غور ہوگا اور ’’لمحہ آخر تک تمام تجاویز قبول کی جائیں گی۔‘‘ جی ایس ٹی بل کو کابینہ نے گزشتہ چہار شنبہ کو منظور کیا تھا ۔ یہ بل پیش کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنایاہے کہ کسی بھی ریاست کی ایک روپیہ آمدنی بھی ضائع نہ ہو ۔ یہ صورتحال مرکز اور ریاست دونوں کے لئے کامیابی کی ہوگی ۔‘‘ جی ایس ٹی کے سبب ریاستوں کو معاوضہ دیاجائے گا اور پلی قسط آئندہ سال31مارچ سے قبل دی جائے گی ۔ ریاستوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ ریاستوں کے مفادات کا کافی تحفظ کیاجائے گا اور انہیں ایسے حالات نظر نہیں آتے جن میں ریاستوں کو نقصان اٹھانا پڑے ۔ جی ایس ٹی کے ذریعہ مرکزی محاذ پر ایکسائز ڈیوٹی اور سروس ٹیکس جیسے بالواسطہ محاصل شامل کئے جائیں گے اور ریاستوں کی سطح پر مقامی لیویز( محاصل) کے علاوہ اضافی قدر ٹیکس( ویاٹ) کے نفاذ کی گنجائش ہوگی ۔ جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق بعض مسائل پر مرکز اور ریاستوں کے درمیان اختلافات ہیں ۔ ان میں آمدنی کی مساویانہ شرح کی برقراری اور پٹرولیم و نیز شراب کو جی ایس ٹی کے دائرہ سے باہر رکھنا شامل ہے ۔ جیٹلی نے بتایا کہ حکومت، ریاستوں کو ہونے والے امکانی نقصانات کامعاوضہ دینے کی اصطلاحوں میں’’دستوری تیقن ‘‘دے گی۔ جی ایس ٹی اصلاح کے ذریعہ’باہمی معاون وفاقی نظام کو استحکام حاصل ہوگا اور فیصلہ سازی کے معاملہ میں مرکز اور ریاست کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔‘‘ اس نوعیت کے فیصلوں کے لئے75فیصد اکثریت درکار ہے ۔ بعض ارکان نے بل کی پیشکشی میں عجلت پر سوال کیا اور کہا کہ اس اہم قانون سازی بل کو ایوان کی اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کیاجائے گا۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت کاارادہ اس بل کو جلد بازی میں پیش کرنے کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیکس پر ٹیکس نہ ہو ۔ اگر آپ کئی قسم کے ٹیکس نافذ کریں تو بوجھ اور پیچیدگی بڑھے گی ۔ ایک جائز خوف ہے اور میں یہ وضاحت کرتا ہوں کہ جلد بازی میں ہم یہ قانون سازی نہیں کریں گے اگرچہ اسٹانڈنگ کمیٹی نے اس بل کی منٖظوری دی ہے اور میں نے پی چدمبرم سے اس مسئلہ پر بارہا تبادلہ خیال کیا ہے ۔‘‘

GST bill tabled in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں