تعلیم ہی مسلمانوں کی ترقی کی کلید - مولانا رابع حسنی ندوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

تعلیم ہی مسلمانوں کی ترقی کی کلید - مولانا رابع حسنی ندوی

اعظم گڑھ
پی ٹی آئی
کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر نشین مولانا رابع حسنی ندوی نے ماضی میں کی گئی مسلمانوں کی انقلابی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ برادری صرف تعلیم کے ذریعہ ترقی کرسکتی ہے ۔ دارالمصنفین شبلی اکیڈیمی کے100ویں یوم تاسیس کے موقع پر کل یہاں ایک بین الاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ندوی نے کہا کہ تعلیم ہی مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کی کلید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ برادری صرف تعلیم کے ذریعہ ترقی کرسکتی ہے اور اس مقصد کے لئے ماضی میں کی گئی انقلابی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سر سید احمد خان اور علامہ شبلی نعمانی نے تعلیم کی اہمیت سمجھ لی تھی ، جس کے نتیجہ میں علی گڑھ یونیورسٹی اور شبلی اکیڈیمی جیسے انقلابی اداروں کی بنیاد پڑی ۔ جماعت اسلامی کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ شبلی نعمانی نے مختصر سے عرصہ حیات میں مسلمانوں کی بہتری کے لئے عظیم کام انجام دئیے ۔ دیگر ماہرین تعلیم نے بھی مسلمانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Education is key to Muslims development, Maulana Rabey Nadvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں