تلنگانہ انجینئرنگ طلبا کے نصاب میں دوران تعلیم صنعتوں میں ٹریننگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

تلنگانہ انجینئرنگ طلبا کے نصاب میں دوران تعلیم صنعتوں میں ٹریننگ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ حکومت انجینئرنگ طلباء وک تعلیم کے دوران ہی صنعتوں میں ٹریننگ کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیکنیکل تعلیم کے معیار کو بلند کیاجاسکے ۔ بتایاجاتا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے سربراہوں نے چیف منسٹر سے شکایت کی کہ انجینئرنگ کامیاب طلباء کی نصف تعداد غیر معیاری ہوتی ہے اور کئی طلباء جعلی سرٹیفکیٹ بھی پیش کرتے ہیں ۔ اس کے پیش نظر چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دیہے کہ تمام انجینئرنگ طلباء کو تعلیم کے دوران ہی صنعتوں میں ٹریننگ دی جائے اور صنعتوں میں ہی پ راجکٹ ورک کو لازمی قرار دیاجائے ۔ تعلیم کے دوران ہی روزگار کے مواقع میں اضافہ کے لئے یہ اقدام ضروری ہے ۔ طلباء کو صنعتوں میں تربیت کے بعد انہیں یہ پتہ چلے گا کہ آخر اصل کام کی طرح ہوتا ہے ۔ انہیں مستقبل کے لئے تیار کیاجاسکتا ہے ۔ کے سی آر نے یہ بات محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے عہدیداروں کو بتائی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کسی بھی طرح انجینئرنگ کے طالب علم صنعتوں میں ہی تربیت کے دوران اپنے پراجکٹ ورک کی تکمیل کریں ۔ طلباء صنعتوں میں کام کرتے ہوئے اپنے پراجکٹ ورک چاہے تو کالج میں ہی تیار کرسکتے ہیں ۔
دیکھاجارہا ہے کہ کئی طلباء تیار شدہ پراجکٹ رپورٹ خرید کر کالجوں میں داخل کرتے ہیں ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ ابتدائی تعلیم کے دوران ہی صنعتوں میں کام کرنے سے طلباء میں شعور پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے لئے ایک اسکیم تیار کی جائے گی ۔ صنعتوں کو اس سلسلہ میں ترغیب دی جائے گی ۔ کے سی آر نے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء نہ صرف اچھی تربیت حاصل کریں گے بلکہ انجینئرنگ تعلیم ختم کرتے ہی انہیں فوری روزگار حاصل ہوگا ۔ اس سال53ہزار طلباء تلنگانہ کے انجیئنرنگ کالجوں میں داخلہ لیئے ہیں ۔ اس میں کوئی شک میں کہ انہیں صنعتیں فراہم کرنا بہت مشکل ہے لیکن حتی الامکان اس کی کوشش کی جائے گی ۔ مثال کے طور پر الیکٹرانک انجینئرنگ میں کثیر طلباء نے داخلہ لیا ہے لیکن ریاست میں الیکٹرانک انڈسٹری کم ہے ۔ حکومت حتی الامکان اس کی کوشش کرے گی ۔ چیف منسٹر نے محکمہ فنی تعلیم عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں ایک ماسٹر پلان تیار کرے اور یہ دیکھے کے کس طرح اس اسکیم کو رو بعمل لایاجاسکتا ہے ۔

Telangana engineering students course of training in industries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں