دہلی آبی مسئلہ پر ہریانہ وزیر اعلیٰ کے ریمارکس غیر ذمہ دارانہ - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

دہلی آبی مسئلہ پر ہریانہ وزیر اعلیٰ کے ریمارکس غیر ذمہ دارانہ - عام آدمی پارٹی

چندی گڑھ
یو این آئی
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھیتری کی جانب سے دہلی کو آبی سربراہی کے ضمن میں دئیے گئے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے اتوار کے دن اس بات کو واضح کیا کہ ہریانہ ریاست اس بات کی پابند ہے کہ وہ قومی راجدھانی دہلی کو ہر دن80ملین گیلن پانی سربراہ کرے۔ چندی گڑھ سے جاری کردہ ایک بیان میں ’’آپ ، نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کھیتر اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ ہریانہ اس بات کا پابند ہے کہ دہلی کے موناک کینل میں یومیہ۰۸ گیلن پانی فراہم کرے ۔ کیونکہ دونوں ریاستوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر1993میں دستخط ثبت ہوئے ہیں ۔ خیال رہے کہ کھیتر نے کل کہا تھا کہ وہ ہریانہ اور دہلی میں آبی کمیابی کے حل کے لئے مرکز سے مشاورت کریں گے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ ہریانہ میں خود اس کی آبی وسائل نہیں نہیں اور قومی دارالحکومت کو اپنی ضروریات کو از خود بھی سمجھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ہم پنجاب، اترا کھنڈ اور راجستھان سے آبی وسائل کو تلاش کرنے کے لئے مرکز سے رجوع ہوں گے اور اس بات کی کوشش کریں گے کہ ان وسائل سے قومی دارالحکومت کو پانی فراہم کیاجائے۔آپ نے کھیتر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکوم ت دہلی دہلی کو پانی فراہم نہیں کرے گی اور اسی صورت میں پانی فراہم کرے گی جب دیگر دوسری ہمسایہ ریاستیں بھی اس مدد میں شامل ہوں ۔ آپ نے کہا کہ اس سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ وہ اس آبی مسئلہ کی قانونی حیثیت سے بے خبر ہیں ۔ کھیتر کو دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے27نومبر کو جاری کردہ ہدایت سے بخوبی واقف ہونا چاہئے جس کے تحت ہریانہ حکومت کو دہلی کو پانی سربراہ کرنا ہوگا ۔

Haryana CM Manohar Lal Khattar's remarks on water issue irresponsible: AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں