انڈونیشیا لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا - 3 نعشیں برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

انڈونیشیا لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا - 3 نعشیں برآمد

جکارتہ؍سنگاپور
پی ٹی آئی
تین دنوں کی زبردست تلاشی مہم کے بعد ایر ایشیا کے لاپتہ طیارہ کا ملبہ آج انڈونیشیا کے جاوا ساحل کے قریب پایا گیا لیکن اب تک صرف تین نعشیں برآمد کی گئیں اور حادثہ کی وجہ سے اب بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔ اس طیارہ پر162مسافر سوار تھے ۔ انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ بمبانگ سلیسٹو نے رات دیر گئے کہا کہ صرف تین نعشیں برآمد کی گئی ہیں40نہیں جیسا کہ بحریہ کے عہدیداروں نے پہلے کہا تھا۔ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں موہوم ہوتی جارہی ہیں ۔ دو خواتین اور ایک شخص کی نعش کو ملبہ کے ساتھ انڈونیشیا کے بورنیو علاقہ میں جاواساحل کے قریب اس جگہ کے پاس تیرتا ہوا پایا گیا جہاں سے اتوار کی صبح طیارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ خراب موسم اور اونچی لہروں کی وجہ سے آج تلاشی اور امدادی آپریشن میں رکاوٹیں آئیں۔ انڈونیشیا کی انترانیوز اجنسی نے یہ بات بتائی ۔ ملائیشیا کی خانگی فضائی کمپنی ایر ایشیاء کی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیر جاواپرپرواز کے دوران لاپتہ ہوگئی تھی ۔ اس ایر بس اے320طیارے پر عملہ کے ارکان سمیت162افراد سوار تھے اور پرواز کے45منٹ بعد اس کا رابطہ ایر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔ انڈونیشیا کے ٹیلی ویژن پر راست نشر کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں ملبہ کے علاوہ ایک نعش بھی پانی پر تیرتی دکھائی گئی ۔ طیارے پر سوار مسافروں کے رشتہ داران تصاویر کو دیکھ کر غمزدہ ہوگئے ۔ایر ایشیا کے سربراہ ٹونی فرنانڈیز نے ٹوئٹرپر لکھا:میرا دلQZ8501سے متعلق تمام افراد کے لئے غم سے بھرا ہوا ہے ۔ میں ایر ایشیاء کی جانب سے تعزیت کرتا ہوں۔ انڈونیشیا کے شہری ہوا بازی کے سربراہ جوکو مرجاتمو جو نے بتایا کہ جہاز کا دروازہ اور کار گودروازہ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا فی الحال اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ ان کا تعلق ایر ایشیا کے جہاز سے ہے ۔

AirAsia QZ8501: Multiple bodies, wreckage recovered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں