ذکی الرحمن لکھوی رہائی سے عین قبل اغوا کیس میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

ذکی الرحمن لکھوی رہائی سے عین قبل اغوا کیس میں گرفتار

اسلام آباد
پی ٹی آئی
ہندستان کے شہر ممبئی میں ہوئے حملوں نومبر2008کے سازشی ذکی الرحمن لکھوی کو اس کی رہائی سے عین قبل ایک اغوا کیس میں آج گرفتار کرلیا گیا ۔ پاکستان کی ایک عدالت نے کل ہی نظم عامہ کے تحت لکھوی کی حراست کو معطل کردیا تھا جس پر ہندوستان نے شدید رد عمل کااظہار کیا تھا ۔ لکھوی کو محمد انور نامی ایک شخص کے اغوا کے الزامات کے تحت آج گرفتار کیا گیا۔ اس مقدمہ میں ایف آئی آر اسلام آباد کے گلرا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔ لکھوی کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے لکھوی کو2دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم ک تحت لکھوی کو آج صبح راولپنڈی کی اڈیالا جیل سے رہا کیاجانے والا تھا اور لکھوی نے10لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ کی تکمیل کردی تھی لیکن رہائی سے عین قبل جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکومت کا ایک حکم وصول ہوا جو اغوا کیس میں لکھوی کی گرفتاری سے متعلق تھا ۔ لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ لکھوی کی حراست کے احکام کی معطلی پر ہندستان نے’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ’ا یسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بدنام دہشت گردگروپوں کے لئے پناہ گاہ کی حیثیت سے باقی ہے اور اس صورتحال کے خاتمہ کے آثار نظر نہیں آتے ۔‘‘

Zakiur Rehman Lakhvi arrested in abduction case before release from jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں